قومی

Jamshedpur Encounter: مختار انصاری گروہ کے شوٹر انوج قنوجیا کو یوپی ایس ٹی ایف نے جمشید پور میں کیا ہلاک، ڈھائی لاکھ کا تھا انعام

اترپردیش ایس ٹی ایف اور جھارکھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مختارانصاری گروہ کے شوٹر انوج قنوجیا کو ہفتہ (29 مارچ) کی رات کو جمشید پور میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (یوپی اسپیشل ٹاسک فورس، لا اینڈ آرڈر) امیتابھ یش نے بتایا کہ مختار انصاری گروہ کا شوٹرانوج قنوجیا جمشید پور میں یوپی ایس ٹی ایف اور جھارکھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ بھاری گولی باری کے بعد انکاونٹر میں مارا گیا۔ اس پر ڈھائی لاکھ (2.5 لاکھ) روپئے کا نقد انعام تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (یوپی اسپیشل ٹاسک فورس، لا اینڈ آرڈر) امیتابھ یش نے بتایا کہ ایس ٹی ایف اور جھارکھنڈ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انوج قنوجیا کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف فائرنگ شروع کردی۔ کراس فائرنگ میں انوج قنوجیا ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مئو، غازی پور اور اعظم گڑھ اضلاع کے مختلف تھانوں میں انوج قنوجیا کے خلاف 23 سے زیادہ معاملے درج تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنے والے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) ایس ٹی ایف ڈی کے شاہی کو گولی لگی ہے۔ جائے حادثہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں گولیوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔ انکاونٹر جمشید پور کے گووند پور تھانہ علاقے میں ہوا۔

اترپردیش کی باندہ جیل میں بند رہے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی گزشتہ سال 28 مارچ کوموت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ان کی موت سے متعلق کافی ہنگامہ ہوا تھا اور مختلف طرح کے سوال اٹھائے گئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد اہل خانہ نے جیل انتظامیہ پر ‘دھیما زہر’ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ حالانکہ انتظامیہ نے اس سے انکارکیا۔ وسرا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مختار انصاری کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ حالانکہ مختارانصاری کے اہل خانہ نے جس طرح سے سوال اٹھایا تھا، اس میں کافی صداقت نظرآئی۔ بہرحال اب ان کی موت کے ایک سال مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک انتظامیہ ان کے اہل خانہ کو مطمئن کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi in Tamil Nadu: وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے فنڈ میں کمی کے الزامات کو مسترد کیا، اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئے پمبن پل کا افتتاح کیا اور ان…

9 minutes ago

Delhi Airport to Launch Full Body Scanner Trials: دہلی ہوائی اڈہ پر فُل باڈی اسکینر ٹرائل، مسافروں کو ہوگا یہ بڑا فائدہ

یہ جدید اسکینرز دھماکہ خیز مواد سمیت دھاتی اور غیر دھاتی خطرات کا پتہ لگاتے…

1 hour ago