قومی

Clash in UP’s Sitapur over removal of Ambedkar and Buddha Statues: اترپردیش کے سیتا پور میں سرکاری زمین سے امبیڈکر اور گوتم بدھ کے مجسمے ہٹانے پہنچی پولیس پر گاؤں والوں نے کیا پتھراؤ، آٹھ پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اتر پردیش کے سیتاپور ضلع کے وبھارا پور گاؤں میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک سرکاری زمین سے بی آر امبیڈکر اور بھگوان بدھ کے مجسموں کو ہٹانے پر گاؤں والے پولیس سے الجھ گئے۔ اس جھڑپ میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، کیوں کہ گاؤں والوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان مجسموں کو گاؤں والوں نے 11 مارچ کو پنچایت بھون کے سامنے بنائے گئے چبوترے پر نصب کیا تھا۔ شکایت کے بعد تحصیل انتظامیہ نے مجسموں کو ہٹانے کے لیے 12 مارچ کو نوٹس جاری کیا۔ تاہم گاؤں والوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور مجسمے اپنی جگہ پر موجود رہے۔ یہ معاملہ ہفتہ کے روز مہولی میں منعقدہ شکایت کے ازالے کے پروگرام (سمپورن سمادھان دِوس) کے دوران دوبارہ سامنے آیا۔ لہٰذا تازہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مہولی سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) ششی بِند دویدی اور سرکل آفیسر وشال گپتا پولیس اور ریونیو اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم اور بلڈوزر کے ساتھ پساواں پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اس گاؤں پہنچے متنازعہ مقام سے دونوں مجسموں کو ہٹا دیا۔

گاؤں والوں نے اچانک شروع کا پتھراؤ

جب پولیس اور انتظامی اہلکار واپسی کی تیاری کر رہے تھے، تبھی گاؤں والوں کے ایک گروپ نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس سے آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور سرکل آفیسر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوبی) پروین رنجن نے کہا ’’گاؤں کے لوگ اس وقت پرسکون تھے جب مجسمے ہٹائے جا رہے تھے، لیکن جب ٹیم روانہ ہو رہی تھی تو انھوں نے اچانک پتھر پھینکنا شروع کر دیا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ لہٰذا اس تصادم میں کچھ دیہاتیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے گاؤں میں کافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ رنجن نے کہا کہ حالات اب قابو میں ہیں اور معمول پر آچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

4 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

5 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

5 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

6 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

7 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

7 hours ago