قومی

MK Stalin: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے وزیر اعظم مودی سے مانگا ملاقات کا وقت، کہا-وزیر اعظم کو تمل ناڈو کے لوگوں کا خوف دور کرنا چاہیے

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مجوزہ حد بندی سے متعلق تمل ناڈو کے لوگوں کے خوف کو دور کرنا چاہیے۔ اسٹالن نے ایک سرکاری تقریب میں کہا کہ پی ایم مودی کو یہ بھی یقینی دلانا چاہیے کہ تمل ناڈو کے حقوق کو سلب نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی جائے گی۔

اسٹالن نے وزیر اعظم مودی سے مانگا ملاقات کا وقت

اسٹالن نے مزید کہا کہ انھوں نے مجوزہ حد بندی سے متعلق خدشات پر میمورنڈم پیش کرنے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا ’’ہم نے حد بندی پر میمورنڈم پیش کرنے کے لیے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ اگلے چند منٹوں میں ہمارے وزیر اعظم کے رامیشورم (مختلف تقریبات کے لیے) آنے کی توقع ہے۔ چوں کہ میں اس سرکاری تقریب میں حصہ لے رہا ہوں، لہٰذا میں نے ان کو خبر کر دی ہے کہ میں وہاں شریک نہیں ہو سکوں گا۔ اور میں نے اپنے وزراء تھنگم تھینراسو اور راجہ کنّپّن کو وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے بھیجا ہے۔ وزیر کو مجوزہ حدبندی سے تمل ناڈو کی عوام کا خوف دور کرنا چاہیے۔‘‘

مجوزہ حدبندی ہماری آواز دبانے کی کوشش ہے: اسٹالن

اسٹالن نے مزید کہا ’’یہ (حد بندی) نہ صرف پارلیمانی نشستوں میں کمی کا باعث بنتی ہے، بلکہ یہ پوچھنا ہمارا حق ہے اور ساتھ ہی یہ ہمارے مستقبل کے بارے میں تشویش کا باعث بھی ہے۔ ۔۔حکمراں بی جے پی حکومت حد بندی کے ذریعے ہماری آواز کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ اسٹالن نے کہا کہ منصفانہ حد بندی سے متعلق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو چنئی میں منعقد ہوا اور اس میں ہندوستان بھر کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور مختلف سیاسی نظریات کی نمائندگی کرنے والے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago