بھارت ایکسپریس۔
مختارانصاری کی موت کے بعد پہلی باران کے بھائی افضال انصاری کا بیان سامنے آیا ہے۔ افضال انصاری نے الزام لگایا ہے کہ مختارانصاری کو زہردے کر مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آئے گا تو ہمارے پاس یہ بتانے کے لئے پختہ ثبوت ہے کہ ان کو زہردے کرمارا گیا ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ سب کچھ ٹیبل پرہے۔ جانکاری کے لئے بتادیں کہ مختار انصاری کی جمعرات رات کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ مختارانصاری باندہ کی جیل میں بند تھے۔
مختارانصاری کے بھائی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بارپوچھ لیجئے گا کہ 26 تاریخ کو انہیں میڈیکل کالج کیوں بھیجا گیا تھا۔ افضال انصاری نے کہا کہ جب ان کی طبیعت خراب تھی تو بس صرف 5 منٹ کی ملاقات کرنے کوملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزارش کی تھی کہ اگرآپ ان کی طبیعت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کو وقت رہتے ہوئے کہیں اورریفرکردیجئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم 4-3 دن میں ان کوبہترکردیں گے۔
11 گھنٹے میں کیسے ہوگئے فٹ؟
مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری نے کہا کہ جب میں ملنے گیا تھا توان کے اندربالکل بھی طاقت نہیں تھی، لیکن میری ملاقات کرکے آنے کے بعد دوگھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ فٹ ہے۔ افضال انصاری نے سوال اٹھایا کہ جو شخص نہ پلنگ پر بیٹھ سکتا تھا، نہ کچھ کرسکتا تھا اس کو 11 گھنٹے بعد ہی کیسے بالکل فٹ بتا دیا گیا۔ بھائی نے کہا کہ یہ ڈراما ہے، جہاں ایک طرف ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ فٹ ہے۔ وہیں مختارانصاری نے جب اپنے بیٹے سے بات کی تھی توانہوں نے اسی درد بھری آواز میں کہا تھا کہ میرا جسم میرا ساتھ چھوڑرہا ہے بیٹا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…