بھارت ایکسپریس۔
آئی پی ایل 2024 کی شروعات 22 مارچ کو ہوئی تھی، تبھی سے تقریباً سبھی میچ دلچسپی سے لبریز رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کے اختتام کے کچھ دن بعد ہی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہوجائے گا، جس میں وراٹ کوہلی کی ہندوستانی ٹیم میں جگہ اب بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ وراٹ کوہلی ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر میں 117 میچ کھیلتے ہوئے 4,037 رن بناچکے ہیں اوراس دوران انہوں نے 138 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں، جواوسط اسٹرائیک ریٹ سے کافی بہتر ہے۔ اس کے باوجود کافی لوگ سست کرکٹ کھیلنے کے لئے ان کی تنقید کر رہے تھے۔ مگرآئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی کا بلّا خوب گرج رہا ہے، جو اشارہ دے رہا ہے کہ وراٹ کوہلی کی فارم ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے فائدے کا سودا ثابت ہوسکتی ہے۔
وراٹ کوہلی خوب بنا رہے ہیں رن
آرسی بی نے ابھی تک آئی پی ایل 2023 میں تین میچ کھیلے ہیں اوران تین اننگوں میں وراٹ کوہلی کے بلے سے خوب رنوں کی برسات ہوئی ہے۔ کوہلی ابھی تک تین میچوں میں 90.5 کے شانداراوسط سے 181 رن بناچکے ہیں۔ وراٹ کوہلی تین مقابلوں میں دو نصف سنچری اننگ کھیلنا بھی دکھا رہا ہے کہ وراٹ کوہلی کا بلہ کس قدر گرج رہا ہے۔ یہ بھی غور کرنے والی بات ہے کہ آئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی کو 140 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ وراٹ کوہلی اپنے بلے بازی اسٹائل میں زیادہ جارحیت لے کرآئے ہیں، جوٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے بہت کارگررہ سکتی ہے۔
11 سال سے کوئی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتا ہے ہندوستان
ہندوستان اب تک کرکٹ کی تاریخ میں کل 5 آئی سی سی ٹرافی جیت چکا ہے، جن میں 1983 اور 2011 کا ونڈے ورلڈ کپ، 2002 میں چمپئنزٹرفی اور2007 کا ٹی-20 ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کئی بار آئی سی سی ٹورنا منٹس کے سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچی ہے، لیکن ایک آئی سی سی ٹرافی کا انتظار گزشتہ 11 سال سے چلا رہا ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں اورینج کیپ ابھی وراٹ کوہلی کے پاس ہے اوران کا شاندار فارم ہندوستان کو لمبے وقت بعد آئی سی سی ٹافی جیتنے میں مددگاررہ سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…