انٹرٹینمنٹ

’میں نے اتنا خوبصورت کبھی دیکھا ہی نہیں…‘ سیف علی خان کو پہلی بار دیکھ کر کرینہ کپور کو ہوا تھا ایسا محسوس

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراور سیف علی خان اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کافی سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ کرینہ کپورخان اکثراپنی پرسنل لائف سے متعلق کوئی نہ کوئی نئی بات شیئرکرتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان ایک بار پھر سے کرینہ کپور نے یہ انکشاف کیا ہے کہ آخرانہیں سیف علی خان کیوں پسند آگئے تھے اوروہ اداکار پراپنا دل کیوں ہار بیٹھی تھیں۔ حال ہی میں رنویرالہ آبادی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کئی اہم موضوعات پر بات کی۔

کرینہ کپور خان سے سوال کیا گیا کہ آخرانہیں سیف علی خان میں کیا چیز یا کیا بات پسند آئی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے ان سے شادی کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور خان نے کہا کہ سب سے پہلی چیز تو وہ کافی زیادہ خوبصورت اور اسمارٹ ہیں۔ کرینہ کپور کے مطابق، انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اتنا خوبصورت انسان نہیں دیکھا، جتنا کہ سیف علی خان ہیں۔

کرینہ کپور خان نے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے سیف علی خان کو پہلی بار دیکھا تھا تو ان کے جیسا خوبصورت نظرآنے والا اوردلکش شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کی آنکھیں بے حد خوبصورت ہیں۔ وہ اتنی زیادہ اچھی ہیں کہ کسی خاتون کو پسند آجائیں۔ ان کا خیال رکھنے کا طریقہ بھی خوبصورت ہے، جوکہ انہیں کافی زیادہ پسند آیا تھا۔ انٹرویو کے دوران کرینہ کپوراپنے شوہرسیف علی خان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Sara Ali Khan Politics: کنگنا رانوت کے بعد اب سارہ علی خان کی ہوگی سیاست میں انٹری، اداکارہ نے خود کیا انکشاف

سیف علی خان کے بارے میں کرینہ کپور نے مزید کہا کہ وہ سیف علی خان کو ویسے تو کافی اچھے سے جانتی ہیں۔ وہ اس بات کا دعویٰ کرتی ہیں کہ دنیا میں ان سے بہتر سیف علی خان کو کوئی نہیں جانتا۔ حالانکہ وہ پھربھی سیف علی خان کو ایکسپلورکررہی ہیں۔ انہیں اوربہترجاننے کی کوشش کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ کرینہ کپوراور سیف علی خان ایک خوبصورت جوڑے ہیں۔ دونوں اپنی فیملی کو کافی وقت دیتے ہیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ ویکیشن پربھی جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

7 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

7 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

8 hours ago