سیاست

UP Lok Sabha Election 2024: کانگریس کا یوپی میں بڑا داؤ! متھرا سیٹ سے باکسر وجیندر سنگھ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن لڑیں گے

  اس بار اتر پردیش میں کانگریس انڈیا الائنس کے تحت سماج وادی پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس اتحاد کے تحت کانگریس کو 17 لوک سبھا سیٹیں ملی ہیں۔ ان 17 سیٹوں میں سے پارٹی نے اب تک 13 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ پارٹی میں چار سیٹوں پرغور وخوص جاری ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کانگریس اس بار ریاست میں کچھ نیا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کانگریس نے ابھی تک یوپی کی متھرا لوک سبھا سیٹ کے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بی جے پی نے ایک بار پھر ڈریم گرل ہیما مالنی کو اس سیٹ پر اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ہیما مالنی اس سیٹ سے لگاتار دو بار الیکشن جیت چکی ہیں۔ اس بار ہیما مالنی جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس اس سیٹ پر کچھ نیا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

وجیندر سنگھ کے نام پر غور وخوص کررہی ہے

ذرائع کی مانیں تو کانگریس اس سیٹ سے باکسر وجیندر سنگھ کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارٹی میں ان کے نام پر غوروخوص  کیا جارہاہے ۔ ذرائع کی مانیں تو اس سیٹ کی دوڑ میں کچھ اور نام بتائے جا رہے ہیں ۔لیکن وجیندر سنگھ کا نام سب سےآگے چل رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس نے 28 مارچ کو یوپی کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ تب کانگریس نے ڈالی شرما کو غازی آباد سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔

اس کے علاوہ مہاراج گنج کے ایم ایل اے وریندر چودھری، سیتا پور سے نکول دوبے اور بلند شہر سے شیو رام والمیکی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے   آپ کو بتا دیں کہ 23 ​​مارچ کو کانگریس نے یوپی سے نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔جس میں پارٹی نے وارانسی سے اجے رائے کو پی ایم مودی کے خلاف میدان میں اتارا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games: ایشین گیمز، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم، جانیں 20 ستمبر کا مکمل شیڈول

ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…

36 minutes ago

IGI Airport Gold Smuggling: آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 2.17 کلو سونا ضبط، دبئی سے آنے والے 2 مسافر حراست میں

کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…

1 hour ago

Samajwadi Party Poster War: ’کیو آر اسکین کریں، اپنی رائے بتائیں‘، یوپی میں سماج وادی پارٹی کا جین زی داؤ، دفتر کے باہر نیا پوسٹر

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی نے لکھنؤ میں اپنے دفتر کے…

1 hour ago

Telangana RPF Viral Video: تلنگانہ میں آر پی ایف اہلکار نے خاتون کو پیٹا، بال پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے نے شروع کی جانچ

سکندرآباد میں جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا، متعلقہ اہلکار کی شناخت تلنگانہ ریاستی…

1 hour ago

Seva Sankalp Bike Yatra update: وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے وڈ نگر سے کاشی میں بائیک سواروں کا کریں  گے استقبال اور اختتامی تقریب میں کریں گے شرکت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی…

2 hours ago