قومی

Lok Sabha Election 2024: مکیش سہنی نے بی جے پی پر لگا یا سازش کا الزام ، کہا- ‘مچھلی ہم کھا رہے ہیں، کانٹامودی جی کو چبھ رہا ہے’

وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور سابق وزیر مکیش سہنی نے بدھ (24 اپریل) کو کٹیہار میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہم مچھلی کھا رہے ہیں اورملک بھر میں مودی جی کانٹا پھیلا رہے ہیں۔ مکیش سہنی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو احمد آباد بلاک کے کشن پور اسکول کے میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

مکیش سہنی نے کہا کہ ہم  دو بھائیوں کو آپس میں کیسے لڑانا ہے ، ہندو اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی کرانی ہے، وہ نفرت پھیلاتے ہیں تاکہ ہم کٹ کر مر جائیں۔ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ 140 کروڑ لوگوں کے سربراہ ہیں۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ کیا آپ نے 2014 اور 2019 میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے؟ مکیش سہنی کیا کھاتے ہیں  کیا آپ اس کی بات کریں گے؟۔

 سہنی نے بی جے پی پر سازش کا الزام لگایا

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مکیش سہنی نے یہ بھی کہا کہ ہم غریب ملاح کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن (بہار اسمبلی الیکشن 2020) میں ہمارے چار ایم ایل اے جیتے تھے، لیکن ایک سازش کے تحت بی جے پی نے ایم ایل اے کو خرید لیا اور ہمیں حکومت سے الگ کر دیا۔ ہمارے ارکان اسمبلی کو خرید کر وہ ہمیں سڑک پر لے آئے۔ عوام پانچ سال کے لیے ایم ایل اے منتخب کرتی ہے اور یہ لوگ پیسے دے کر خریدتے ہیں۔

 سہنی نے کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے ساتھ الگ الگ انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے عظیم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں لوگوں سے  ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مکیش سہنی نے کہا کہ پہلے ہمیں عزت نہیں ملتی تھی۔ ہمیں اونچی جگہوں پر نہیں بٹھایا جاتا تھا، لیکن آئین ملنے کے بعد ہمیں یہ حق ملا۔ آج اسی آئین کو بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہمیں اسے بچانا ہے۔

 سہنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر لالو پرساد کے نظریے پر مبنی عظیم اتحاد کی حکومت بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو غریبوں کو حقوق دے اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

4 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

4 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

5 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

5 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

5 hours ago