قومی

Nitin Gadkari Faints: نتن گڈکری اسٹیج پر ہو ئے بے ہوش، خطاب کے دوران گر پڑے مرکزی وزیر

مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹر کے یاوتمال نامی علاقہ میں  تقریر کرتے ہوئے اچانک اسٹیج پر گر گئے۔ اسٹیج پر موجود لوگوں نے انہیں فوراً اٹھایا اور علاج کے لئے  اسپتال لے گئے۔ گڈکری ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرنے کے لیے یاوتمال کے پوسد پہنچے تھے۔ جب وہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے تو وہ اچانک بے ہوش ہو گئے جس کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے ان کی مدد کی اور انہیں فوری علاج کے لیے لے گئے۔

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری ناگپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ ناگپور سیٹ پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہاں گڈکری کا مقابلہ کانگریس کے وکاس ٹھاکرے سے ہے۔ نتن گڈکری تیسری بار یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

  پہلے بھی بگڑ چکی ہے طبعیت۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ گڈکری کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ہو۔ 2018 میں بھی مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک پروگرام کے دوران وہ اسٹیج پر اچانک بے ہوش ہو گئے۔ اس دوران مہاراشٹر کے اس وقت کے گورنر ودیا ساگر راؤ ان کے ساتھ موجود تھے۔ گورنر نے خود انہیں سٹیج پر سنبھالا۔

پھر بتایا گیا کہ گڈکری کو شوگر کی سطح کم ہونے کی وجہ سے چکر آنے لگے۔ انہیں فوراً پانی پلایا گیا اور پیڑا کھلایا گیا۔ اس سے پہلے بھی ایک ریلی کے دوران ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر آئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نتن گڈکری نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے اپنا آپریشن کرایا ہے۔

نتن گڈکری تیسری بار ناگپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ناگپور کو کبھی کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ یہاں سے اب تک کانگریس نے کل 12 انتخابات جیتے ہیں۔ لیکن، 2014 کے انتخابات میں بی جے پی نے نتن گڈکری کو میدان میں اتارا اور انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ناگپور اسمبلی کی 6 میں سے 4 سیٹوں پر بی جے پی کا کنٹرول ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

35 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago