قومی

Mukesh Ambani offers prayers at Somnath Temple: مکیش امبانی نے اہلِ خانہ کے ہمراہ سومناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا

گجرات: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنی اہلیہ نیتا ایم امبانی اور بیٹے اننت امبانی کے ساتھ گجرات کے تاریخی سومناتھ مندر کے درشن کیے اور پوجا ارچنا کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں نیتا امبانی گلابی ساڑی میں نظر آ رہی ہیں، جہاں وہ عقیدت کے ساتھ جل ابھیشیک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ روحانی دورہ نئے سال کے آغاز پر امبانی خاندان کی مذہبی وابستگی اور عقیدت کی عکاسی کرتا ہے۔

مندر میں درشن کے دوران مکیش امبانی اور اننت امبانی روایتی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ دونوں کو مندر میں تلک لگواتے اور عقیدت کے ساتھ پوجا و پرارتھنا کرتے دیکھا گیا۔ سومناتھ مندر کو بارہ جیوترلنگوں میں پہلا مقام حاصل ہے۔ امبانی خاندان اکثر اس طرح کے مذہبی اور روحانی مقامات پر حاضری دیتا رہتا ہے۔

گجرات میں واقع سومناتھ مندر کو بے پناہ ثقافتی اور مذہبی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ یہ بھگوان شیو کے لیے وقف بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک ہے۔ روحانی عقیدت کی علامت کے طور پر اسے ہندو مت کے مقدس ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس مندر کی شاندار تاریخ اور صدیوں پر محیط موجودگی اس کی ثقافتی عظمت کی عکاس ہے، جو ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ ایک مقدس مذہبی ورثے کے طور پر سومناتھ مندر نہ صرف بھگوان شیو کی الوہیت اور طاقت کا جشن مناتا ہے بلکہ بھارت کی مذہبی اور ثقافتی وراثت کا ایک زندہ ثبوت بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

15 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

1 hour ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

2 hours ago

Amit Shah to visit Kolkata: امت شاہ 30 نومبر کو کولکتہ کا  کریں گےدورہ ، بی جے پی کے آئین گورو پروگرام میں کریں گے شرکت

امت شاہ اس سے پہلے اکتوبر میں درگا پوجا کے تہوار کے دوران دو روزہ…

4 hours ago