ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور بھارت کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی ریلائنس ریٹیل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے حکومت ہند کی جانب سے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے ان اصلاحات کو صارفین پر مبنی ترقی کے لیے ایک ’’غیرمعمولی بوسٹر‘‘ قرار دیا۔ ان اصلاحات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ’’جی ایس ٹی کی شرحوں کی درجہ بندی اشیاء اور خدمات کو مزید سستا بنانے، کاروبار کے لیے آسانیاں بڑھانے، مہنگائی کم کرنے اور مجموعی طور پر صارفین کے خرچ میں اضافہ کرنے کے لیے یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔‘‘
مکیش امبانی نے مزید کہا کہ ’’یہ اصلاحات بھارت کی معاشی ترقی کو مزید تیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو پہلے ہی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔‘‘ دریں اثنا ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشا امبانی نے بھی ان اصلاحات کو ’’انقلابی قدم‘‘ قرار دیا اور اعلان کیا کہ ریلائنس ریٹیل ان اصلاحات کے تحت حاصل ہونے والے تمام فوائد کو پہلے ہی دن سے صارفین کو منتقل کرے گی۔
ایشا امبانی نے کہا کہ ’’یہ اصلاحات نہ صرف گھریلو بجٹ کو راحت فراہم کریں گی بلکہ صنعت کے لیے تعمیل کے عمل کو بھی آسان بنائیں گی۔ ہمارا وعدہ صاف ہے: جب بھی لاگت میں کمی ہوگی، ہمارے صارفین کو اس کا براہِ راست فائدہ ملے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات حکومت کے اس ارادے کو ظاہر کرتے ہیں جو کاروباری آسانیوں اور صارفین کی فلاح کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ریلائنس ریٹیل نے کیا فوری فائدہ پہنچانے کا اعلان
ریلائنس ریٹیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین، کسانوں، چھوٹے تاجروں، پیدا کنندگان اور خوردہ فروشوں سمیت پورے ویلیو چین میں شفاف طریقے سے فوائد پہنچائے گی۔ یہ فیصلہ بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی کے لیے ایک زیادہ جامع، مسابقتی اور قابلِ استطاعت صارف معیشت کی تعمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ریلائنس ریٹیل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ معیار، قدر اور رسائی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہر بھارتی گھرانے کے لیے بہتر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…