قومی

PM Modi calls GST reforms double dhamaka of happiness: وزیر اعظم مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کو ’دیوالی سے قبل خوشیوں کا ڈبل دھماکہ‘ قرار دیا، سادہ جی ایس ٹی نظام 22 ستمبر سے نافذ ہوگا، صحت و انشورنس پر ٹیکس ختم

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات، بھارت کو خود کفیل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے انہیں معیشت کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لیے عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے درکار ’’اگلی نسل کی تبدیلی‘‘ قرار دیتے ہوئے، دیوالی اور چھٹھ پوجا سے قبل خوشیوں کا ’’ڈبل دھماکہ‘‘ کہا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سادہ جی ایس ٹی نظام 22 ستمبر، یعنی نوراتری کے پہلے دن سے نافذ ہوگا۔ انہوں نے لال قلعہ سے 15 اگست کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’بغیر وقت پر تبدیلی کے ہم اپنے ملک کو دنیا میں اس کا جائز مقام نہیں دے سکتے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا سے قبل خوشیوں کا ڈبل دھماکہ ہوگا… اب جی ایس ٹی مزید آسان ہوگیا ہے۔ 22 ستمبر کو، جو نوراتری کا پہلا دن ہے، یہ اگلی نسل کی اصلاحات نافذ ہوں گی، اور یہ سب ’ماترشکتی‘ سے جڑی ہوئی ہیں۔‘‘

ٹیکس میں کمی سے تہواروں کی رونق میں اضافہ

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار دھنتیرس کا تہوار بھی مزید پررونق ہوگا کیونکہ درجنوں اشیاء پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آٹھ سال پہلے جی ایس ٹی کے نفاذ سے کئی دہائیوں کا خواب پورا ہوا تھا جو آزاد بھارت کی سب سے بڑی معاشی اصلاحات میں سے ایک تھی۔

جی ایس ٹی 2.0 — ترقی اور سہولت کا ڈبل ڈوز

وزیراعظم مودی نے نئے جی ایس ٹی نظام کو ’’ترقی اور سہولت کا ڈبل ڈوز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہر گھرانے کو فائدہ ہوگا۔ غریب، نو درمیانی طبقہ، درمیانی طبقہ، خواتین، طلبہ، کسان، نوجوان… سب کو جی ایس ٹی ٹیکس میں کمی سے بڑا فائدہ ملے گا۔

صحت و انشورنس پر جی ایس ٹی مکمل طور پر ختم

بدھ کو اعلان کردہ ان اصلاحات میں شہریوں کو صحت اور انشورنس سیکٹر میں بڑی راحت دی گئی ہے۔ سب سے اہم فیصلہ یہ ہے کہ ذاتی ہیلتھ اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو تھا، لیکن اب انہیں صفر ٹیکس زمرے میں ڈال دیا گیا ہے، جس سے یہ زیادہ سستے اور عام آدمی کے لیے آسانی سے دستیاب ہوں گے۔

طبی سازوسامان پر بھی ٹیکس میں نمایاں کمی

ان اصلاحات سے ضروری طبی اشیاء اور صحت سے متعلق مالی خدمات کی لاگت میں کمی آئے گی۔ متعدد اہم طبی اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر صرف 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ ان میں تھرمامیٹر، میڈیکل گریڈ آکسیجن، تمام ڈائگناسٹک کٹس اور ری ایجنٹس، گلوکومیٹر اور ٹیسٹ اسٹرپس، نیز نظر کی درستگی کے چشمے شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

21 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago