قومی

کیجریوال کی حمایت میں احتجاج سے دور رہیں مسلمان… مفتی شہاب الدین رضوی نے کیوں دیا اتنا بڑا بیان؟

شراب پالیسی معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی تھوڑی دیر میں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیشی ہوگی۔ ای ڈی پوچھ گچھ کے لئے ان کی حراست کا مطالبہ کرے گی۔ کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین  رضوی بریلیو نے مسلمانوں سے احتجاج سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ مذہب اسلام نے شراب کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو شراب پینے اوراس کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دیتا۔ اگرکوئی مسلمان اروند کیجریوال کی حمایت ہورہے احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوتا ہے تو وہ ناجائز کاموں کو فروغ دینے والے کاموں میں شامل سمجھا جائے گا۔ جو بھی مسلمان اس میں حصہ لے گا، وہ شریعت کی نظرمیں مجرم اورگنہگارہوگا۔ اس لئے ایسے احتجاجی مظاہرے سے دور رہیں۔

آل انڈیا مجلس جماعت کے قومی صدرمولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ اس مہینے کو اللہ نے اپنا مہینہ کہا ہے۔ یہ مہینہ اللہ کی عبادت کے لئے ہے۔ اس مہینے میں کی گئی عبادت کا کئی گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔ اس لئے کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہرہ سے دوری بناکراللہ کی عبادت میں لگے رہیں۔ پابندی کے ساتھ روزہ اورنمازادا کریں اوراپنی فیملی پردھیان دیں۔ یہ احتجاجی مظاہرہ سیاسی ہوتے ہیں۔ اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ملنے والا ہے۔

واضح رہے کہ شراب پالیسی گھوٹالے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کی رات گرفتار کرلیا ہے۔ تھوڑی دیربعد کیجریوال کو اسپیشل پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا اورای ڈی پوچھ گچھ کے لئے ان کی حراست کا مطالبہ کرے گی۔

عام آدمی پارٹی میں ناراضگی

دوسری جانب، کیجریوال کی گرفتاری ہوئی تو وہاں عام آدمی پارٹی میں اس سے متعلق ناراضگی ہے۔ دہلی اوریوپی سمیت پورے ملک میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے۔ آئی ٹی اوسے ڈی ڈی یو مارگ جانے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے۔ کئی لیڈران سمیت پارٹی کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ وہیں یوپی کے لکھنؤ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان آج دوپہر 1:30 بجے پریورتن چوک پراحتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ یوپی کے سبھی 75 اضلاع میں بھی آج دوپہراحتجاج اوردھرنے کی تیاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

20 mins ago