قومی

Lok Sabha Election Result 2024: بی جے پی چھوڑکر ٹی ایم سی میں شامل ہوں گے تین اراکین پارلیمنٹ؟ ٹی ایم سی نے تیار کیا میگا پلان

BJP MP Join TMC in West Bengal: لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں بی جے پی کو اکثریت نہیں ملنے کے بعد بھی وزیراعظم نریندرمودی نے تیسری بارحلف لے لیا ہے۔ کیونکہ این ڈی اے میں شامل اتحادی پارٹی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اورجنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) نے حمایت دی ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ترجمان ساکیت گوکھلے نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں بی جے پی کے تین اراکین پارلیمنٹ ٹی ایم سی میں شامل ہو جائیں گے۔ ایسے میں بی جے پی کی تعداد گھٹ کر237 ہوجائے گی۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے کے بیان پر پلٹ وارکرتے ہوئے بی جے پی ترجمان سمک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس دن میں خواب دیکھ رہی ہے۔ سال 2014 سے ہی ٹی ایم سی مرکزی حکومت میں اہم طاقت بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں، لیکن ایک بار ہی نہیں بلکہ تین تین بار اس کی امیدیں ٹوٹی ہیں۔ بی جے پی اوراین ڈی اے متحد ہے۔ بنگال میں بی جے پی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ٹی ایم سی کے رابطے میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس لوک سبھا الیکشن میں مغربی بنگال کی 42 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 12 اور ٹی ایم سی نے 29 سیٹوں پرجیت درج کی۔ جبکہ ایک سیٹ پر کانگریس کوجیت ملی ہے۔ قابل ذکرہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی نے اس بار240 سیٹیں جیتی۔ جبکہ اس کے اتحادیوں کو ملاکراین ڈی اے کے پاس 292 سیٹیں ہیں۔ 2014 میں بی جے پی نے 282 اور2019 میں 303 سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ ایسے میں اس باربی جے پی اپنے دم پرحکومت نہیں چلا رہی ہے بلکہ اپنی اتحادی پارٹیوں کی بدولت تیسری بارحکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago