بین الاقوامی

Jordan condemns Israeli intrusion into Al-Aqsa Mosque complex: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی دراندازی کی اردن نے کی مذمت، غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں ہوا اضافہ

عمان: اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بدھ کے روز دراندازی کے تازہ ترین واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اردن نے مسجد کے احاطے کے اندر اسرائیلیوں کو بسانے کے اقدام کو اشتعال انگیز اور اس کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “یہ ایک منظم اسرائیلی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جو بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔” اردن نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مسجد کے احاطے میں دراندازی بند کرے اور اس کے تقدس کا احترام کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ کمپلیکس جسے یہودیوں میں ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان ایک طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔

اردن اور اسرائیل کے درمیان 1994 میں ہونے والے امن معاہدے کے مطابق، اردن مشرقی یروشلم میں واقع مسجد کمپلیکس کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیل نے اس علاقے پر 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 37,232 فلسطینی ہلاک اور 85,037 زخمی ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہوئے ہیں۔

تقریباً 120 ملین افراد ہوئے بے گھر

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے UNHCR نے کہا کہ جبری نقل مکانی نے اس سال عالمی سطح پر ایک بار پھر ریکارڈ توڑ دیا ہے، اسرائیل کی غزہ پر جنگ اور سوڈان اور میانمار میں تنازعات کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تنازعات بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا ایک بہت بڑا محرک ہے۔

گزشتہ سال کے آخر میں، عالمی سطح پر 117.3 ملین افراد بے گھر ہوئے، UNHCR نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے حساب سے اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان غزہ کی 75 فیصد سے زیادہ آبادی قریب 1.7 ملین فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو گئی، اور لوگ متعدد بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

7 hours ago