ہندوستان کے بیشتر حصوں سےا یسی رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں 10 اپریل کو عیدکا چاند نظر آئے گا اور 11 اپریل کو ہندوستان میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت لکھنو کی مرکزی چاند کمیٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی ہے کہ آج شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں مکمل 30 روزے رکھے جائیں گے اور کل یعنی بدھ کا دن رمضان کا آخری روزہ ہوگا ،جبکہ جمعرات کو نماز عید ادا کی جائے گی۔
وہیں عرب ممالک میں آج رمضان کے 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ایسی صورت میں کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی چونکہ آج ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا یقینی ہے ۔حالانکہ بیشتر عرب ممالک کی جانب سے کل ہی چاند دیکھنے کی کوششوں کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 10 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی اور اس بار پورے30 روزے رکھے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…