قومی

Mohsin Raza on Waqf: قرآن میں وقف کا کوئی ذکر نہیں،اللہ نے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا،وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں:بی جے پی لیڈر محسن رضا

یوپی کے بی جے پی لیڈر اور سابق ریاستی وزیر محسن رضا نے وقف ترمیمی قانون کے حق میں دلیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں وقف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا اور نہ ہی اس کا کوئی پیغام دیا۔ وقف اسلام کا لازمی عمل نہیں ہے۔محسن رضا نے مزید کہا کہ کچھ نام نہاد مولوی قسم کے مسلم مذہبی رہنما پوری کمیونٹی کو گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ وقف املاک پر قابض ہیں۔ وقف اللہ کے نام پر نہیں بلکہ لوگوں کے نام پر عطیہ کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وقف کو اللہ کا تحفہ قرار دینے پر محسن رضا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اپنے طور پر اتنی بڑی بات کیسے کہہ رہے ہیں، جب کہ یہ درست نہیں ہے۔ حد تو تب ہو گئی جب آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ گئے اور وہاں دلائل بھی پیش کئے۔ دراصل حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ وقف کی جائیداد کو اللہ کی راہ میں ہدیہ کہہ کر ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ وقف املاک سے کسی غریب کو فائدہ پہنچے۔

اس سے قبل محسن رضا نے اپوزیشن جماعتوں اور مسلم مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے مسلم رہنما ایسے ہیں جن کے پاس بھاری وقف املاک ہے، اب ان سے اس کا جواب مانگا جائے گا، اسی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ مسلمانوں کے نام پر سیاست کرنے والے مسلمان کو سامنے لاؤ اور اسے یہ کہو کہ وقف املاک سے مسلمانوں کو ایک طرح سے فائدہ ہوا ہے۔ انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا۔ انہیں محروم کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے خلاف مسلم تنظیموں میں غصہ ہے۔ اس بارے میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے بلکہ یہ محض عطیہ کا عمل ہے۔ وقف بورڈ صرف سیکولر کام انجام دیتے ہیں، جبکہ مندر مکمل طور پر مذہبی ادارے ہیں اور ان کا انتظام ایک مسلمان شخص بھی کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

29 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago