سیاست

All Party Delegation: آپریشن سندور کی کامیابی بتانے کنی موجھی ماسکو پہنچی، سنجے جھا – جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، ان کا کوئی نہ کوئی تعلق ہے پاکستان سے

آپریشن سندور کی کامیابی اور پاکستان میں جڑجما چکی دہشت گردی کی حقیقت سے دنیا کے دوسرے ممالک کوآگاہ کرنے کے لیے  کنی موجھی  کا وفد پہنچا ماسکو۔ اس دوران  کیوٹو پہنچنے والے سنجے جھا نے جاپانی سفارت کاروں کو ہندوستان کی سوچ سے آگاہ کیا۔

آل پارٹی وفد پہنچا ماسکو  

 کنی موجھی  کی قیادت میں وفد 23 مئی کی صبح ماسکو پہنچا۔ وفد میں سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا ایم پی راجیو رائے، بی جے پی کے ایم پی کیپٹن برجیش، پریم چند گپتا، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر راجیو متل، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد، نیپال، یورپی یونین، بیلجیئم، لکسمبرگ میں ہندوستان کے سفیر  رہےمنجیو پوری اور سابق فارن سروس آفیسر روس میں ہندوستان کےسفارت  کار رہے ونے  کمار شامل ہیں، روس  میں واقع  ہندوستانی  سفارت خانے نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل سے وفد کی ماسکو آمد کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ہ وفد سنجے جھا کی قیادت میں ٹوکیوپہنچا

سنجے جھا کا مزید کہنا تھا کہ ‘پوری دنیا پاکستان میں دہشت گردی کے بارے میں جانتی ہے، اسامہ بن لادن جو کہیں اور نہیں ملا، وہ پاکستان میں ملا، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، ان کا کوئی نہ کوئی تعلق پاکستان سے ہوتا ہے’۔

اب پاکستان سے بات صرف دہشت گردی اور پی او کے پر ہوگی

جھا نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کر دیا ہے کہ ہم دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے اور اگر ہمارے شہریوں پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو ہم نہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کریں گے بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی اسی انداز میں نمٹیں گے۔ اب پاکستان کے ساتھ بات چیت صرف دہشت گردی اور پی او کے پر ہوگی۔ یہ ہمارا پیغام ہے۔” جھا نے کہا، “ہم نے جمعرات کو جاپان کے وزیر خارجہ اور سابق وزیر اعظم مسٹر سوگا سے ملاقات کی۔ ہم نے جاپان کی سلامتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر کوئی ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔”

ہم نے جاپان کو پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کی فوج بھی اس میں ملوث ہے۔

ہمارے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’دہشت اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے‘‘ اس سے واضح ہے کہ اب پاکستان کے ساتھ صرف دہشت گردی اور پی او کے جیسے مسائل پر بات ہوگی اور وہ بھی جب وہاں کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ہم نے جاپان کو پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کی فوج بھی اس میں ملوث ہے۔ ہم دہشت گردی کے اسپانسر کے طور پر پاکستان کے کردار کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

17 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 hour ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago