قومی

Mohan Yadav will be the new CM of Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے آر ایس ایس کے قریبی موہن یادو، شیوراج سنگھ کا استعفیٰ منظور، نریندر سنگھ تومرکو اسمبلی اسپیکر کی ذمہ داری

مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے سابق ریاستی وزیرڈاکٹرموہن یادو کووزیراعلیٰ بنائے جانے کا اعلان کردیا ہے۔ موہن یادو جنوبی اجین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل شیو راج حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیرتھے۔ وہ پہلی بار2013 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھ سے موہن یادوکے قریبی رشتے ہیں۔ اس کے جگدیش دیوڑا اورراجیش شکلا کو نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ جبکہ سابق مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومرکو اسمبلی کا اسپیکرنامزد کیا گیا ہے۔

بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ڈاکٹرموہن یادو کے نام پرمہرلگائی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں تین دسمبرکو انتخابی نتائج آئے تھے۔ وہیں اس کے 8 دنوں کے بعد پارٹی اعلیٰ کمان نے ان کا نام فائنل کردیا ہے۔ موہن یادو کے نام کا اعلان ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرنے باضابطہ طور پرکیا۔ اس اہم فیصلے سے پہلے بی جے پی اعلیٰ کمان نے آج بھوپال میں مرکز کے ذریعہ نامزد کئے گئے آبزروروں کی تیم بھیجی تھی۔ اس میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر، آشا لاکڑا اور کے لکشمن کے نام شامل ہیں۔ بھوپال پہنچنے کے بعد منوہرلال کھٹر اور دیگرآبزرور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرپہنچے تھے۔ کھٹرکے بھوپال پہنچنے کے بعد بھی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔  پارٹی دفترمیں جہاں اراکین اسمبلی کی میٹنگ چل رہی تھی۔ وہیں پارٹی دفتر کے باہرپرہلاد پٹیل اور شیوراج سنگھ چوہان کے حامی نعرے بازی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی دوڑ میں شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ جیوتی رادتیہ سندھیا، نریندر سنگھ تومر، کیلاش وجے ورگیہ، پرہلاد پٹیل اور وی ڈی شرما کے نام شامل تھے۔ دوسری جانب، وزیراعلیٰ کے نام کے اعلان سے پہلے پرہلاد پٹیل کی رہائش گاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

شیو راج سنگھ چوہان کا استعفیٰ منظور

بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے راج بھون میں گورنرمنگو بھائی سی پٹیل کو پارٹی لیڈرموہن یادو کے مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنرمنگوبھائی نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اب موہن یادو جلد ہی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے دی مبارکباد

موہن یادو کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ اعلان کئے جانے پراپنے پارٹی کے کئی لیڈران کی طرف مبارکبادیاں دی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد موہن یادو نے ان کا پیرچھوکران کا آشیرواد لیا۔ وہیں وزیراعلیٰ ڈکلیئر کئے جانے پر موہن یادو نے کہا کہ مرکزی قیادت، ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے جیسے چھوٹے کارکن کو یہ جو ذمہ داری دی ہے۔ آپ کے پیار اور تعاون سے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago