چنئی: دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر ریاستوں کے درمیان تنازعہ کو ہوا دینے کے لئے “گھٹیا حکمت عملی” اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی اس لئے ایسا کر رہے ہیں کہ انہیں “فرقہ وارانہ نفرت کے پروپیگنڈے” سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔
مودی پر فرضی کہانیاں گھڑنے اور جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو سمیت جنوبی ریاستوں کے لیڈروں کی طرف سے اتر پردیش کے لوگوں کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال سے متعلق مودی کے الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
بتا دیں کہ کچھ دن پہلے وزیر اعظم مودی نے ایک انتخابی ریلی میں الزام لگایا تھا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کی جنوبی اتحادیوں نے اتر پردیش اور سناتن دھرم کی توہین کی ہے، لیکن دونوں پارٹیوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ڈی ایم کے صدر نے الزام لگایا کہ یہ بی جے پی ہی تھی جس نے تمل ناڈو میں تارکین وطن مزدوروں پر حملوں کے بارے میں “منیش کشیپ جیسے YouTubers” کے جھوٹے دعوے جیسی فرضی خبروں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جھوٹے دعوے نفرت انگیز پروپیگنڈے کی ایک شکل ہیں جس کا مقصد معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ کشیپ کو (تمل ناڈو) پولیس نے گزشتہ سال بہار سے آنے والے تارکین وطن مزدوروں پر “حملوں” کے بارے میں فرضی ویڈیو گردش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کشیپ نے گزشتہ ماہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مودی کو نشانہ بناتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ انہوں نے پسماندہ طبقات اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کے لیے ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد کو ہٹانے پر کچھ نہیں کہا، جو اتر پردیش کے لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ ڈی ایم کے کے اعلیٰ لیڈر نے الزام لگایا کہ مودی صرف نفرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اسٹالن نے ایک بیان میں کہا، ”بی جے پی کے تقسیم کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے! جھوٹی کہانی اور نفرت ٹوٹے گی، ‘انڈیا’ جیتے گا۔
چیف منسٹر نے کہا کہ مودی مایوس ہیں کیونکہ ان کے پاس اپنے دس سال کے دور حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں لوگوں کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ اپوزیشن ‘انڈیا’ اتحاد جاری لوک سبھا انتخابات میں جیت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مودی جھوٹ اور نفرت پھیلا رہے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن مکمل طور پر خاموش ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…