ريڈ سی فيشن ويک‘ نامی ايونٹ کے سلسلے ميں سعودی عرب کے مغربی ساحلی کنارے پر يہ فيشن شو جمعہ سترہ مئی کو ‘سينٹ ريگيس ريڈ سی ريزورٹ‘ پر منعقد ہوا۔ سوئمنگ پول پر ہونے والے فيشن شو ميں مراکشی ڈيزائنر ياسمين قنزال کے کام کی نمائش کی گئی۔ ان کی تازہ ترين کليکشن کے مختلف رنگوں ميں ون پيس سوئمنگ کاسٹيومز پہن پر ماڈلز نے واک کی۔ یہ ایک ایسے ملک میں جدت پسندی کی طرف پیش قدمی کا پہلا تجربہ تھا جہاں دس سال سے بھی کم عرصہ قبل تک خواتین کےلیے جسم کو ڈھانپنے والا عبایا پہننا لازمی تھا۔
ایک سوئمنگ پو ل پر منعقد اس شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمین قنزال کے کام کو پیش کیا گیا تھا جس میں زیادہ تر سرخ، خاکستری اور نیلے رنگ کے شیڈز میں ون پیس سوٹ شامل تھے۔ زیادہ تر ماڈلز کے کندھے ڈھکے ہوئے نہیں تھے اور کچھ کی کمر اورپیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا تھا۔ قنزل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ،”یہ سچ ہے کہ یہ ملک بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی ہے جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں،سعودیہ میں ہونے والے ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے نیم عریاں سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔
خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنریا سمین قنزال کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیں اور تقریباً تمام ملبوسات ایک ہی کپڑے پر مشتمل تھیں اور ماڈلز کے جسم کے متعدد حصے عریاں تھے۔پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ماڈلز نے جسم کے مختلف حصوں کو ظاہر کرتے ہوئے مردوں کے سامنے بھی جلوے بکھیرے۔اگرچہ سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، تاہم وہاں گزشتہ چند سال سے فیشن شوز سمیت فلمی میلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت وہاں اب خواتین کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے، جسے وہ سر انجام دینا چاہتی ہوں جب کہ کچھ سال قبل تک خواتین کو سر اور چہرہ نہ ڈھانپنے پر بھی سزائیں دی جاتی تھیں۔سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے دن کیا گیا اور اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک میں خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وتھیا نے ایشین گیمز میں بھارت کے لیے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز…
زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی…
نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت،…
ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا…
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…