قومی

Modi government is biggest synonym for service: خدمت کی سب سے بڑی مثال مودی حکومت: وزیرِ داخلہ امت شاہ

مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام ریاستوں کے راج بھونوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔ حکومت نے اب سبھی ریاستوں کے راج بھون کو لوک بھون کا نام دیا ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اسے ترقی یافتہ اور بہترین بھارت کی تعمیر کے سنہری سفر کا ایک اہم پڑاؤ قرار دیا ہے۔

مودی حکومت خدمت کی مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے مودی حکومت اقتدار نہیں، خدمت کی مترادف رہی ہے، جس میں اقتدار کا سب سے اعلیٰ رہنما خود کو ’پردھان سیوک ‘مان  کر عوام کے لیے ہفتے کے ساتوں دن، چوبیسوں گھنٹے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم دفتر کا نام ’سیوا تیرتھ‘ رکھا ہے۔ ساتھ ہی راج بھون اور راج نیواس کا نام بدل کر بالترتیب لوک بھون اور لوک نیواس کیا جا رہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ یہ خدمت اور اچھی حکمرانی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور ہر میدان میں بہترین بھارت کی تعمیر کے سنہری سفر کا اہم پڑاؤ ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کے احکام کے بعد راج بھون کا نام باضابطہ طور پر لوک بھون کر دیا گیا ہے۔

راج بھونوں کے نام کی تبدیلی—ایک پیغام

اسی سلسلے میں مرکز کی جانب سے راج بھونوں کے نام تبدیل کرنا ایک واضح پیغام ہے کہ اقتدار فائدہ اٹھانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ نام کی تبدیلی محض دکھاوا نہیں، بلکہ اس کے پیچھے ایک واضح فکر اور پیغام پوشیدہ ہے—یہ کہ حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، نہ کہ اقتدار کا لطف اٹھانا۔ یاد رہے کہ ، مرکز کی مودی حکومت کے 11 سالہ دورِ اقتدار میں جگہوں اور راستوں کے نام تبدیل کیے جانے کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔اس سے پہلے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا گیا۔ پہلے ’راج پتھ‘ شاہی طاقت یا اقتدار کا تاثر دیتا تھا، جبکہ نئے نام ’کرتویہ پتھ‘ نے اسے ذمہ داری اور فرض سے جوڑ دیا، جس کا واضح طور پر مطلب یہ ہے کہ اقتدار کوئی حق نہیں، بلکہ خدمت اور ذمہ داری کا موقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

9 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago