قومی

Who is advocate Madhav Khurana: کون ہیں مادھَو کُھرانا؟ دہلی دھماکے کے معاملے پر عدالت میں بنیں گے این آئی اے کا چہرہ ؛ مرکز نے کی تقرری

وزارت داخلہ نے سینئر ایڈووکیٹ مادھو کُھرانا کو لال قلعہ کار دھماکے کے معاملے کے لیے خصوصی سرکاری وکیل مقرر کیا ہے۔ انہیں اس مقدمے کی سماعت اور دیگر قانونی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کھرانا کو قومی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے تین برس کے لیے خصوصی سرکاری وکیل مقرر کیا گیا ہے۔مرکز نے مادھو کھرانا کو این آئی اے اسپیشل کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے خصوصی سرکاری وکیل مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری تین سال کے لیے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 2008 کی دفعہ 15 کی ذیلی دفعہ (1) اور انڈین سول ڈفینس کوڈ 2023 کی دفعہ 18 کی ذیلی دفعہ (8) کے تحت دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔

قانونی حلقوں میں معروف نام

مادھو کھرانا دہلی کے قانونی حلقوں میں ایک جانا مانا نام ہیں۔ وہ بنیادی طور پر فوجداری مقدمات کے وکیل ہیں اور وائٹ کالر کرائم، قتل، ہتکِ عزت اور انسدادِ بدعنوانی قوانین (PMLA) سے متعلق معاملات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

حکومت کوئی نرمی نہیں چاہتی

مادھو کھرانا کی تقرری اس کیس کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گی، کیونکہ وہ ایک تجربہ کار دفاعی وکیل ہیں اور جانتے ہیں کہ ملزم کہاں سے بچنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ان کی تقرری ظاہر کرتی ہے کہ حکومت عدالت میں کوئی نرمی نہیں برتنا چاہتی۔

نیویارک اور پونے میں تعلیم

مادھو کھرانا کاتعلیمی پس منظر انتہائی مضبوط ہے، جو انہیں ملک کے ٹاپ وکیلوں میں شامل کرتا ہے۔ انہوں نے پونے کے معروف آئی ایل ایس لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور امریکا کے مشہور کولمبیا لا اسکول، نیویارک سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

مادھو کھرانا کے کیریئر کی شروعات

مادھو کھرانا نے اپنے کیریئر کی شروعات ملک کی معروف فوجداری وکیل سینئر ایڈووکیٹ ربیکا جان کے چیمبر سے کی تھی۔ کئی برس تک ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنی آزادانہ پریکٹس شروع کی۔ وہ دہلی دنگوں، کوئلہ گھپلہ اور 2G کیس جیسے کئی ملک گیر شہرت رکھنے والے معاملات میں وکیل رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago