اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی ریاستی سیاست میں محنت، عوامی خدمت اور مضبوط قیادت کی علامت بن کر ابھرے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کے لیے کیے گئے کاموں کو سراہا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کو سالگرہ کی نیک تمنائیں دیں۔ انہوں نے لکھا کہ اڈیشہ کے محنتی وزیر اعلیٰ شری موہن چرن ماجھی جی کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ موہن ماجھی نے اڈیشہ کی ترقی کو نئی رفتار دینے اور ریاست کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قابلِ ستائش کام کیے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ وہ ان کی دراز عمری اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کرتے ہیں تاکہ وہ اسی طرح عوامی خدمت میں سرگرم رہیں اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں۔ وزیر اعظم کے پیغام کو ریاست میں قیادت کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے ایکس ہینڈل کے ذریعے وزیر اعلیٰ موہن ماجھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ امت شاہ نے لکھا کہ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ شری موہن چرن ماجھی جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے وژن کے مطابق موہن ماجھی ریاست میں عوامی خدمت اور بہتر طرز حکمرانی کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔ امت شاہ نے مہاپربھو جگن ناتھ سے ان کی کامیاب اور باوقار زندگی کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی ترجیحات میں نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خود کفالت سے جڑی اسکیموں کو فروغ دینا شامل ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر نوجوان مضبوط ہوں گے تو ریاست خود بخود ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ یہی سوچ ان کی پالیسیوں اور فیصلوں میں بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔دیہی علاقوں، قبائلی خطوں اور پسماندہ طبقات تک ترقی کے فوائد پہنچانے کی ان کی کوششوں نے انہیں ایک حساس اور زمینی حقیقتوں سے جڑا ہوا رہنما ثابت کیا ہے۔ ان کی قیادت میں اڈیشہ میں ترقی اور اچھی حکمرانی کے عمل کو مزید تقویت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کے سات مانیٹرنگ اسٹیشنوں…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…