بین الاقوامی

Hindu factory owner shot dead: بنگلہ دیش کے جیسور میں ہندو فیکٹری مالک کا قتل، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ماری گولی، تفتیش جاری

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیت کے خلاف تشدد کے ایک اور واقعے میں، جیسور ضلع کے مونیرام پور علاقے میں ایک آئس فیکٹری کے مالک کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی اخبار پرتھم آلو کی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت رانا پرتاپ بیراگی کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے کی تفصیلات

رپورٹس کے مطابق رانا پرتاپ بیراگی کپالیا بازار، مونیرام پور میں ایک آئس فیکٹری کے مالک تھے اور اس کے ساتھ ساتھ نارائل سے شائع ہونے والے اخبار ’دینک بی ڈی خبر‘ کے قائم مقام مدیر بھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین حملہ آور فیکٹری پر پہنچے، رانا پرتاپ کو باہر بلایا، ایک تنگ گلی میں لے گئے اور قریب سے ان کے سر میں گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا بیان

مونیرام پور تھانے کے انچارج محمد رضی اللہ خان نے بتایا کہ مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

اقلیتوں پر بڑھتے حملے

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بنگلہ دیش میں اقلیتی برادریوں کو درپیش عدم تحفظ اور حملوں سے متعلق متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ حال ہی میں ایک افسوسناک واقعے میں کھوکون داس نامی ایک ہندو نوجوان کو نئے سال کی رات حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے زخمی کرنے کے بعد پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی تھی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس واقعے کے بعد بنگلہ دیش کی ایلیٹ فورس ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) نے کیس کے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کا اظہار تشویش

اس سے قبل بھارت کی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کے تحفظ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے تھے۔ وزارت خارجہ کے مطابق آزاد ذرائع کے جائزوں میں محمد یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت کے دور میں اقلیتوں کے خلاف 2900 سے زائد تشدد کے واقعات درج کیے گئے ہیں، جن میں قتل، آتش زنی اور زمینوں پر قبضے جیسے جرائم شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

44 minutes ago

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

1 hour ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

2 hours ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

11 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

11 hours ago