امریکہ میں ایک تیلگو خاتون کے مشتبہ قتل کے معاملے نے اس وقت سنسنی خیز رخ اختیار کر لیا، جب انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے سابق بوائے فرینڈ نے قتل کے بعد اس کے بینک اکاؤنٹ سے بڑی رقم نکال کر ملک چھوڑ دیا تھا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ڈیٹا اینالسٹ نکیتا گوڈیشالاکے سابق عاشق ارجن شرما نے مبینہ طور پر قتل کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے تقریباً 3 لاکھ 16 ہزار روپے، یعنی 3 ہزار 500 امریکی ڈالر نکالے اور اس کے فوراً بعد بھارت کے لیے روانہ ہو گیا۔یہ واقعہ امریکہ کی ریاست میری لینڈ سے جڑا ہے، جہاں نکیتا گوڈیشالا کی دو جنوری کو گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق ارجن شرما نے اسی دن ہاورڈ کاؤنٹی پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے نکیتا کو آخری بار 31 دسمبر، نئے سال کی شب دیکھا تھا۔ قابل ذکر باتی ہے یہ کہ حیران کن بات یہ رہی کہ گمشدگی کی اطلاع دینے کے چند ہی گھنٹوں بعد ارجن امریکہ سے بھارت کے لے فلاٹ لی، جس سے پولیس کو اس پر شدید شبہ ہوا۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ نکیتا کی بہن سرسوتی نے امریکہ میں واقع بھارتی سفارت خانے میں شکایت درج کراتے ہوئے مالی لین دین سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ سرسوتی کے مطابق ارجن نے فرار ہونے سے قبل نکیتا کے بینک اکاؤنٹ سے 3 ہزار 500 ڈالر منتقل کیے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ارجن پہلے بھی مالی مسائل کا حوالہ دے کر ان سے اور نکیتا سے رقم مانگ چکا تھا۔سرسوتی نے بتایا کہ انہوں نے ارجن کو مجموعی طور پر 4 ہزار 500 ڈالر بطور قرض دیے تھے، جن میں سے اس نے صرف 3 ہزار 500 ڈالر واپس کیے تھے۔ دو جنوری کو ارجن نے مزید ایک ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا، جسے انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ اسی کے بعد نکیتا کی گمشدگی اور بعد میں قتل کا معاملہ سامنے آیا، جس نے شبہات کو مزید گہرا کر دیا۔
اس کیس میں امریکی وفاقی ایجنسیوں اور بھارتی حکام نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ تفتیش کے دوران ارجن شرما کی لوکیشن ٹریس کی گئی، جس کے بعد انٹرپول کی ٹیم نے پیر 5 جنوری 2025 کو اسے تمل ناڈو سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ قتل اور مالی دھوکہ دہی میں اس کا کردارکس حد تک رہا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین جرائم کا معاملہ ہے، بلکہ اس نے سرحد پار جرائم، مالی بدعنوانی اور ذاتی تعلقات کے پیچیدہ پہلوؤں کو بھی اجاگر کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس نے جنتر منتر پر سی جے پی کے احتجاج سے پہلے یوٹیوبر دھرو…
گوتم گمبھیر نے نوجوان تیز گیند باز مایانک یادو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا…
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…
سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…
جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر ہوٹل لی میریڈیئن کے قریب واقع گول چکر…
سی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپنی تحریک…