قومی

Assembly Election 2026: وزیراعظم مودی کی کیرالہ، آسام اور پڈوچیری کے ووٹرز سے ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل، صبح سے پولنگ مراکز پر لمبی قطاریں

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کے ووٹرز سے بڑی تعداد میں ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آسام اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اور وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان اور خواتین ووٹرز جوش و خروش کے ساتھ اس جمہوری عمل میں حصہ لیں گے اور اسے عوامی فریضے کے تہوار میں بدل دیں گے۔

ادھر سی پی آئی (ایم) کے لیڈر ایلا مارام کریم نے کیرالہ اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹرز، خاص طور پر کوزی کوڈ کے نوجوانوں سے ایل ڈی ایف کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی ایف نے اپنے انتخابی وعدے پورے کر کے اپنی ساکھ ثابت کی ہے۔ ان کے مطابق 2021 کے انتخابات میں کیے گئے 97 فیصد وعدے پورے کیے جا چکے ہیں، جب کہ باقی وعدوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے کبھی اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

دوسری جانب آسام میں صبح سے ہی پولنگ مراکز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ نوجوان ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ دکھنگاؤں ایل پی اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر ایک نوجوان ووٹر نے کہا کہ لوگوں کو اسی پارٹی کو ووٹ دینا چاہیے جو بہتر کام کرے اور زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

اسی طرح دسپور کے سروموتوریا ایل پی اسکول پولنگ مرکز کے باہر بھی ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ ایک نوجوان ووٹر نے کہا کہ اس بار مقابلہ کافی سخت ہے کیونکہ کئی تنازعات جاری ہیں اور وہ نتائج کو لے کر پُرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جین-زی کے کئی امیدوار بھی میدان میں ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ نتائج کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

12 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

13 hours ago