قومی

Tamil Nadu Cabinet: تمل ناڈو کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادےندھی کو بنایا گیا ڈپٹی سی ایم

Tamil Nadu Cabinet: تمل ناڈو کی کابینہ میں بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ ادےندھی اسٹالن کو ڈپٹی سی ایم بنایا گیا ہے۔ ریاست کے سی ایم ایم کے اسٹالن نے وی سینتھل بالاجی، ڈاکٹر گوی چیزھیان، آر راجندرن اور ایس ایم ناصر کو وزراء کی کونسل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر نے سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ نامزد وزراء کی حلف برداری کی تقریب 29 ستمبر کو سہ پہر 3.30 بجے راج بھون، چنئی میں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے بنے ڈپٹی سی ایم

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادےندھی کو ہفتہ کو کابینہ میں ردوبدل کے بعد نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے ڈی ایم کے لیڈر سینتھل بالاجی کو بھی اتوار کو دوبارہ وزیر بنایا جائے گا۔ کے پونموڈی کو ہائر ایجوکیشن سے ہٹا کر نئے وزیر چیزھیان کو یہ محکمہ دیا گیا ہے، جب کہ راجاکنپن کو ڈیری ڈیولپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ڈی ایم کے پارٹی اور حکومت دونوں میں ادےندھی اسٹالن کا قد بڑھے گا۔ جس طرح ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے اپنے بیٹے ایم کے اسٹالن کو اقتدار منتقل کیا، اب ایم کے اسٹالن بھی اپنے بیٹے ادےندھی اسٹالن کا قد بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

ادےندھی نے ان باتوں کو کر دیا تھا مسترد

تمل ناڈو کے وزیر تھا مو انبرسن نے جمعرات کو ہی کہا تھا کہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادےندھی اسٹالن کو اگلے 7 سے 10 دنوں کے اندر تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی کے طور پر اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بدھ کو ادےندھی اسٹالن نے انہیں نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادےندھی نے پوچھا تھا، ‘یہ کس نے کہا؟’ انہوں نے کہا، “اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے، اور آپ اس پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ تمام وزراء وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ آپ کو اس بارے میں وزیراعلیٰ سے پوچھنا ہوگا۔ اس پر فیصلہ کرنا مکمل طور پر وزیراعلیٰ کا حق ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

8 hours ago