قومی

Weather Update Today: آ چکا ہے ‘مچانگ’ طوفان! ان ریاستوں پر پڑے گا بہت زیادہ اثر، جانیں ملک بھر میں موسم کا تازہ ترین اپ ڈیٹ

Weather Update Today: دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں اس وقت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی میں سردی مزید بڑھنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، اتراکھنڈ، ہریانہ، دہلی، یوپی، چھتیس گڑھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دارالحکومت دہلی میں آج یعنی جمعہ (1 دسمبر) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں 4 دسمبر تک صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ ان دنوں یہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک جا سکتا ہے اور کئی علاقوں میں بارش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ دارالحکومت کا AQI بدستور انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ صفر اور 50 کے درمیان AQI کو ‘اچھا’، 51 اور 100 کو ‘اطمینان بخش’، 101 اور 200 کو ‘موڈریٹ’، 201 اور 300 کو ‘خراب’، 301 اور 400 کو ‘انتہائی خراب’، 401 اور 450 کے درمیان کو ‘سنجیدہ’ سمجھا جاتا ہے۔ اور 450 سے اوپر کو ‘انتہائی سنگین’ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے پی ایم مودی، ہندوستانی کمیونٹی نے کیا شاندار استقبال، ابکی بار ‘400’ پار کا گونجا نعرہ

سمندری طوفان مچانگ متحرک

دوسری طرف خلیج بنگال میں ایک نیا سمندری طوفان Michang سرگرم ہوگیا ہے جس کا اثر جنوبی ریاستوں میں دیکھا جارہا ہے۔ کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ چنئی میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکومت نے موسلا دھار بارش کے باعث جمعرات کے روز اسکول بند رکھنے کی ہدایت جا ری کی ہے۔ اسکائی میٹ ویدر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، لداخ، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش اور راجستھان کے درمیان قریبی مقابلہ؟ جانئے 5 ریاستوں میں کس کی حکومت بن سکتی ہے

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

1 hour ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago