پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو گھیرا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ لوگوں کو مسلمانوں سے ڈراتے ہیں۔ انہوں نے پی او کے کے مسلمانوں کے حوالے سے بھی حکومت پر سوالات اٹھائے۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ لوگوں کو مسلمانوں سے ڈراتے ہیں۔ اگر ہم یہاں کے 22 کروڑ مسلمانوں کو نہیں سنبھال سکتے تو پی او کے سے آنے والے مسلمانوں کو کیسے سنبھالیں گے؟ وہ لوگوں کو منگل سوتر کے نام پر ڈراتے ہیں اور یہاں کے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی بات کرتے ہیں ۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر پی او کے سے وہ لوگ یہاں آتے ہیں تو وہ یہاں کے مسلمانوں کو کہاں بھیجیں گے۔ پہلے یہاں کے مسلمانوں کی عزت کرنا سیکھو پھر وہاں سے لوگوں کو لانے کی بات کرو۔ پی ڈی پی صدر اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ایک ریلی کے دوران کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھاکہ راہل گاندھی کہتے تھے کہ 370 کو ہٹا دیا گیا تو خون کی ندیاں بہیں گی لیکن 370 کو ہٹا دیا گیا اور ایک پتھر بھی نہیں ہلا۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پی او کے ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہم اسے لیں گے۔بتادیں کہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کے لیے 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
سری نگر میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ یہاں ووٹ ڈالنے کے بعد، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا تھا کہ بہتر ووٹنگ فیصد یہ پیغام ہے کہ لوگوں نے دفعہ 370 کی منسوخی اور اس کے بعد جموں و کشمیر سے متعلق دیگر فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے۔جموں و کشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں میں سے ادھم پور میں 19 اپریل کو اور جموں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ 13 مئی یعنی پیر کو سری نگر میں ہونے والے انتخابات کے ساتھ وادی کشمیر میں پہلی بار لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ جبکہ بارہمولہ میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…