قومی

Kapil Sibal elected President of Supreme Court Bar Association: کپل سبل کو ملی بڑی جیت، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخاب میں بڑے فرق سے ہوئے کامیاب،بن گئے صدر

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جمعرات (16 مئی) کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے۔ ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے کے صدر رہ چکے ہیں۔

نتیجہ کا اعلان ہونے سے پہلے بار اینڈ بنچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل سبل نے کہا تھا، “وکلاء قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، ایک وکیل کا مقصد آئین کی حفاظت کرنا ہے… لہذا اگر آپ سیاسی طور پر بارکونسل  میں شامل ہوتے ہیں۔ یا جھکاؤ رکھتے ہیں ، اگر آپ اسے اس بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ اصل میں بطور وکیل اپنا فرض پورا نہیں کر رہے ہیں۔

کپل سبل کے صدر منتخب ہونے اور الیکشن جیتے پر مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف وکلا اور ججز کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں بلکہ سیاسی گلیاروں سے بھی انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ سیاسی لیڈران میں دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کپل سبل کو سب سے پہلے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے اس کیلئے آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ وہیں اکھلیش یادو نے بھی کپل سبل کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

34 minutes ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago