بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا تھا کہ مرکزجموں وکشمیر میں آرمڈ فورسز(خصوصی اختیارات) ایکٹ (افسپا) کو واپس لینے پرغورکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ جموں وکشمیر سے فوجیں نکالیں اورجموں وکشمیرکا قانون صرف پولیس کے حوالے کردیں۔ اب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدراورسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیرکے اس بیان پرتبصرہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ اگرمرکزی حکومت اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے تو میں یہ کہنا چاہوں گی کہ دیرآئے، درست آئے۔ اگربی جے پی اس پرکام کرتی ہے توہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ محض بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔
دیرآئے، درست آئے: محبوبہ
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جہاں تک جموں وکشمیرسے افسپا کوہٹانے کا تعلق ہے، یہ جموں وکشمیرکے لوگوں کا طویل عرصے سے مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی طویل عرصے سے شہرسے سیکورٹی فورسزکو ہٹانے کی وکالت کررہی ہے۔ سال 2014 میں پی ڈی پی اوربی جے پی کے درمیان اتحاد ہوا تھا۔ اس کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرسے سیکورٹی فورسزاورافسپا کو ہٹایا جانا چاہئے، اسی لئے ہم نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ وزیرداخلہ امت شاہ کی حمایت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جیسے ہی جموں وکشمیرمیں حالات بہتر ہوں گے، افسپا کوبھی ختم کیا جانا چاہئے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج جب وزیرداخلہ امت شاہ اس بارے میں بات کریں گے توہم یہاں کہیں گے کہ دیرآئے درست آئے۔
بس یہ جملہ نہ ہو: سابق وزیراعلیٰ
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگربی جے پی اس قدم پرکام کرتی ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لیکن انہوں نے نشاندہی کی کہ کیا یہ صرف بی جے پی کا بیان ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ کویاد ہوگا کہ جب انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 200 کروڑ نوکریاں دیں گے، کانگریس کے دورمیں سلنڈرکی قیمت 450 روپئے تھی، ہم 400 روپئے میں سلنڈردیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہرغریب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جموں وکشمیرسے سیکورٹی فورسزکو ہٹانے کی کوشش کی تھی، لیکن جب ہم نے اس کی بات کی توہمیں غدارکہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ جب انہوں نے انتخابات کے دوران یہ بات کہی تھی تواسے محض جملہ نہیں ہونا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…