قومی

Pahalgam terror attack: ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے کو فرقہ وارانہ نظر سے نہ دیکھیں‘‘، محبوبہ مفتی نے کی اپیل

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو ہندو مسلم کی عینک سے نہ دیکھا جائے۔ انھوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر تفرقہ پیدا ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسے ہندو مسلم مسئلہ نہیں بننے دینا چاہیے اور اپنے درمیان پھوٹ پیدا نہیں ہونے چاہے۔

اس سے قبل پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مفتی نے کہا تھا کہ بطور کشمیری وہ اور کشمیر کی ساری عوام شرمندہ ہے کہ وہاں سیاحت کے لیے آنے والے ان کے مہمانوں کے ساتھ ایسا دلدوز سانحہ پیش آیا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

جموں و کشمیر کا سرکاری عملہ پہلگام متاثرین کے لیے سہ پہر 3:30 بجے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرے گا

پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے المناک قتل کی مذمت کرتے ہوئے مہلوکین کی یاد میں جموں و کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین سے احترام اور یکجہتی کے طور پر آج سہ پہر 3:30 بجے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ہوئے تمام سرکاری ملازمین سے اس تعزیت میں شامل ہونے کے لیے کہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago