انٹرٹینمنٹ

Pahalgam Terror Attack کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم،Abir Gulaal پر  پابندی کا مطالبہ

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کی نئی آنے والی فلم‘ عبیر گلال’ بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ دراصل لوگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں اور اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عبیر گلال پر پابندی لگانے کا مطالبہ

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ آرتی ایس باغی کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی عبیر گلال 9 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پہلگام میں منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 28 افراد کی موت اور کئی دیگر شہری زخمی ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعے پر غم و غصے کے درمیان لوگوں کے ایک طبقےنے سوشل میڈیا پر فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’عبیر گلال کو بھارت کے کسی بھی تھیٹر میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک اور نے  یوزر نےلکھا: “کیا ہم اب بھی ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ عبیر گلال جیسی فلمیں بننے دیں گے؟”

کچھ نے اس کا موازنہ 2016 کے اڑی حملے سے کیا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے اس کا موازنہ 2016 کے اڑی حملے سے کیا اور کہا کہ اے دل ہے مشکل، جس میں فواد خان نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، دہشت گردی کے حملے کے صرف ایک ماہ بعد ریلیز ہوئی تھی۔ اڑی حملہ 18 ستمبر کو ہوا تھا ،جس کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن کی اداکاری والی ‘ADHM’ 28 اکتوبر کو بڑی اسکرین پر ریلیز ہوئی۔

ایم این ایس نے بھی عبیر گلال کی مخالفت کی

کہا جا رہا ہے کہ عبیر گلال سرحد پار رومانوی ڈرامہ ہے۔ فلم کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر اس میں فواد خا ن کو کاسٹ کرنے پر۔ اس مہینے کے شروع میں، ایم این ایس (مہاراشٹر نونرمان سینا) نے مہاراشٹر میں فلم کی ریلیز کی مخالفت کی تھی۔ پارٹی نے ہندوستان میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی دیرینہ مخالفت کا حوالہ دیا ہے، جس سے قومی سلامتی اور ہندوستانی فلم انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو فلم دکھانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Polio Day 2026: عالمی یومِ پولیو 2026: بچوں کے صحت مند مستقبل کی جانب ایک قدم، جانیں ٹیکہ کاری کی اہمیت

نئی دہلی، 23 اکتوبر (آئی اے این ایس): پولیو ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے،…

16 minutes ago

Delhi HC Dismisses Neha Bora’s Petition: دہلی ہائی کورٹ نے آئسا کی صدر نیہا بورا کی خارج کی عرضی، دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

امن برقرار رکھنے کے لیے 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن سے متعلق…

34 minutes ago

Asian Para Games: جیولن تھرو میں ہندوستان کا دبدبہ، عالمی چیمپئن سمیت انتل نے گولڈ اور مہندر نے سلور میڈل جیتا

ناگویا: ہندوستان کے پیرا اولمپک اور عالمی چیمپئن سمیت انتل نے ایک اور بڑی کامیابی…

45 minutes ago

UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…

2 hours ago

Chandigarh News: شریمد بھاگوت کتھا کے اختتام پر جذباتی ہوئے بی پراک، کہا-گرو جی! ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معاف کر دیجیے

چنڈی گڑھ میں سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کا اختتام، بی پراک اور اندریش مہاراج…

2 hours ago