قومی

Shah Rukh Khan on Pahalgam Attack: شاہ رخ خان نے پہلگام حملے کو غداری اورانسانیت سوز درندگی دیا قرار،مہلوکین کیلئے تعزیت کا کیا اظہار

کشمیر کی  خوبصورت وادی  پہلگام میں انسانیت کو شرمسار کردینے والی دہشت گردانہ حرکت نے پورے ملک اور عالمی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ حملہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع پہلگام کے بائیسران علاقے میں پیش آیاتھا، جہاں دہشت گردوں نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے واپس بھارت لوٹ آئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

ادھر اس حملے کی ملکی وعالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی اس حملے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس انسانیت سوز حملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘پہلگام میں ہوئی غداری اور انسانیت سوز درندگی پرناراضگی ظاہر کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجارہے ہیں ۔یہ ایسا وقت ہے جب ہم صرف خدا کی طرف ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ متاثرہ خاندان کیلئے دعائے صبر ہی کرسکتے ہیں  اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرسکتے ہیں ۔ ہم ایک قوم کے طور پر متحد، مضبوط بنیں رہیں اورس گھنونی حرکت کے خلاف انصاف کی جدوجہد کریں ،یہی ان کیلئے سچا خراج ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

3 minutes ago

عالمی یومِ ذیابیطس 2026، کیا آپ جانتے ہیں اس بیماری کی علامات

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…

8 minutes ago

Earthquake in Khargone: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…

12 minutes ago

Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق،…

1 hour ago