قومی

عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور ملکی آئین کا خیال رکھیں اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں: مولانا محمد رحمانی کی مسلمانوں سے بڑی اپیل

نئی دہلی: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدرمولانا محمد رحمانی نےمسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے، جس میں مسلمانوں سے چند گزارشات اوراپیلیں کی گئی ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے جاری کردہ اپیل میں مسلمانوں اورہم وطن افراد سے بالخصوص عیدالأضحی کے مبارک موقع پرامن و سلامتی برقراررکھنے اور بے چینی کے تمام عناصر سے مکمل پرہیز کرنے کی اپیل کی اور فرمایا کہ ملکی قوانین کی پاسداری کا مکمل لحاظ رکھا جائے اور الگ الگ صوبوں میں جاری کردہ حکومت کی گائڈ لائن کا خیال رکھا جائے ۔ اس مبارک موقع سے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ، راستوں پر گندگی پھینکنے ، خون بہانے وغیرہ سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

اسلامی تعلیمات کا ہمیں مکمل خیال رکھنا چاہئے: مولانا محمد رحمانی

مولانا محمد رحمانی مدنی نے اس موقع سے دوسری اقوام کے جذبات کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔ مثلاً قربانی کا جانورلانے لے جانے میں احتیاط رکھنا، سڑکوں یا کھلے مقامات پرجانور ذبح کرنے سے پرہیزکرنا، راستوں پرگندگی پھینکنے سے اجتناب کرنا وغیرہ اوراسی طرح ممنوعہ جانورکی قربانی سے مکمل پرہیزکرنا وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہمیں اسلام بھی اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ ہم جہاں زندگی گزارتے ہیں وہاں کے قوانین کا احترام کریں لہٰذا ہمیں اس کا مکمل خیال رکھنا چاہئے۔

ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے مکمل اجتناب کی اپیل

انہوں نے یہ اپیل بھی کی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویراورویڈیوزنشراوروائرل کرنے یا بالخصوص انکو ذبح کرتے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے سے بھی مکمل پرہیز کیا جائے کیوںکہ اس سے بھی دوسری اقوام کے جذبات کوٹھیس پہنچتی ہے اورہمارا اسلام بھی ان چیزوں کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اس سے ہماری عبادت کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے راستوں پرنمازادا کرنے سے بچنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے 7 مقامات پرنمازادا کرنے سے روکا ہے اوران 7 مقامات میں سے ایک راستے اورسڑک بھی ہیں، لہٰذا سڑک پرنمازادا نہیں کرنی چاہئے۔

سڑک اورعوامی راستوں سے متعلق بڑی نصیحت

انہوں نے کہا کہ اگرکہیں آبادی زیادہ ہے اورعید گاہ یا مسجد تنگ ہیں توبھیڑکوتقسیم کرنے کے لئے آدھے یا ایک گھنٹے کی فاصلہ سے نمازکی دوجماعتیں ہوسکتی ہیں تاکہ آدھے لوگ پہلی جماعت کے ساتھ اورآدھے لوگ دوسری جماعت کے ساتھ نمازادا کرلیں۔ مولانا محمد رحمانی نے ایک اپیل یہ بھی کی کہ اگرکوئی معاملہ خراب ہونے کا خدشہ ہوتوقانون ہاتھ میں لینے کے بجائے پولیس اورمقامی ذمہ داران سے بات کرکے ان کے ذریعہ مسائل کوحل کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے اس موقع پرعید کی مبارک باد بھی پیش کی اورخوشی کے اس  موقع پرامن وسلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago