اسپورٹس

Afghanistan Cricket Board: بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے افغانستان ٹیم کا اعلان، حشمت اللہ شاہدی کپتان مقرر

نئی دہلی :افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھارت کے خلاف ہونے والی واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق حشمت اللہ شاہدی دونوں فارمیٹس میں افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے 15،15 رکنی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔بھارت کے خلاف اس اہم سیریز میں افغانستان کی ٹیم کئی تجربہ کار اور اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ راشد خان، رحمان اللہ گرباز، محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی جیسے کھلاڑی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ون ڈے ٹیم میں افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ اوپننگ کی ذمہ داری رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران سنبھالیں گے، جب کہ کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ اور درویش رسولی مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ آل راؤنڈر محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ گیندبازی میں بھی ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔گیندبازی کے شعبے میں راشد خان سب سے بڑی امید سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ نوجوان اسپنر اے ایم غضنفر بھی شامل ہیں، جب کہ فاسٹ بولنگ اٹیک میں بلال سمیع، فرید ملک اور ضیا الرحمان شریفی کو جگہ دی گئی ہے۔ ننگیال خروتائی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ قیس احمد، سلیم صافی اور بشیر احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں چند تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ عبد المالک، رحمان اللہ زدران اور شرف الدین اشرف کو ریڈ بال ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رحمت شاہ اور گرباز نے بھی اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ وکٹ کیپر کے طور پر اکرام علی خیل اور افسر زازی کو منتخب کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ راشد خان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں اسپن بولنگ کی ذمہ داری شرف الدین اشرف، قیس احمد اور ننگیال خروتائی کے کندھوں پر ہوگی۔بھارت اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 6 سے 10 جون تک نیو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ پہلا ون ڈے 13 جون کو دھرم شالہ، دوسرا 17 جون کو لکھنؤ اور تیسرا 20 جون کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ شائقین کو اس سیریز سے دلچسپ مقابلوں کی امید ہے کیونکہ افغانستان کی ٹیم گزشتہ کچھ برسوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں مضبوط حریف کے طور پر ابھری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

5 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

6 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

26 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

43 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

1 hour ago