نئی دہلی: مہاراشٹر ٹیچر ایلیجبلٹی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) پیپر لیک معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی)نے کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ وجیندر کمار گپتا کو بہار سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی سونو کے ساتھ مل کر پرنٹنگ پریس کے ملازمین کو رقم اور جائیداد کا لالچ دے کر امتحانی پرچہ حاصل کیا تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سوالیہ پرچہ جوتے میں چھپا کر پرنٹنگ ہاؤس سے باہر نکالا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ پرچہ تقریباً آٹھ ہزار روپے میں حاصل کیا گیا، جس کے بعد اسے بھونڈی اور پونے سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ لیک شدہ پرچوں کی فروخت سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا کاروبار کیا گیا۔ تاہم بھونڈی پولیس نے خریدار بن کر کارروائی کی اور پیپر فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ وجیندر کمار گپتا کو بہار سے گرفتار کرنے کے بعد پونے ایئرپورٹ لایا گیا ہے، جہاں سے اسے بھونڈی منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔ اس معاملے میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ پہلے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا چکا ہے۔ادھر ایس آئی ٹی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کپل دہیا سمیت تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کپل دہیا پر الزام ہے کہ وہ بھونڈی کے کون گاؤں علاقے میں لیک شدہ ٹی ای ٹی پرچے کے خریدار تلاش کر رہا تھا۔ ایک سینئر افسر کے مطابق کپل دہیا کافی عرصے سے مفرور تھا، جس کے خلاف لوک آؤٹ سرکلر (ایل او سی)جاری کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے پنجاب کے پٹھان کوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے کے الزام میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کپل دہیا، متھن سنگھ اور سونو سنگھ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔اس سے قبل پولیس نے پٹنہ سے وجیندر گپتا کی اہلیہ سمن کماری کو بھی گرفتار کیا تھا، جبکہ دھیرج سنگھ، آکاش کمار اور راجیو کمار کو لیک شدہ ٹی ای ٹی سوالیہ پرچہ فروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق وجیندر کمار گپتا اس سے قبل بھی کئی ریاستوں میں پیپر لیک کے مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے اور قتل کے ایک مقدمے میں بھی گرفتار ہو چکا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہر بار ضمانت پر رہا ہونے کے بعد نئی شناخت اختیار کرکے کسی دوسری ریاست میں سرگرم ہو جاتا تھا، جس کے باعث اسے گرفتار کرنا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا۔ اب پولیس اس پورے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش اور مالی لین دین کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…
اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ شہریوں کے لیے…
اسرائیلی وزیر اعظم نے نیویارک کے میئر زوہران ممدانی پر یہود مخالف جذبات کو ہوا…
مرکزی وزیر ہرش ملہوترا نے نئی دہلی سے ’یوتھ سیفٹی اینڈ اسمارٹ موبلٹی مہم 2026‘…