نئی دہلی: نوئیڈا میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاری احتجاج نے اب ٹریفک جام اورافراتفری کا ماحول بنایا دیا ہے۔ پیرکے روز(13 اپریل) مظاہرین نے غازی آباد-نوئیڈا سرحد پرسڑک بلاک کردی، جس سے پورے علاقے میں ٹریفک مکمل طورپرمتاثر ہوگئی۔ صورتحال اس قدرسنگین ہوگئی کہ کئی کلومیٹرتک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے لوگ گھنٹوں پھنسے رہے۔ پولیس نے لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، لیکن پولیس کو بھی کامیابی نہیں ملی۔
اطلاعات کے مطابق، کارکنوں نے نوئیڈا میں داخل ہونے والی سبھی سڑکوں پراحتجاج شروع کردیا۔ میوروہارسے نوئیڈا تک کی سڑک ہو، دہلی کے آشرم سے نوئیڈا کے سیکٹر-16 اورفلم سٹی کی طرف ڈی این ڈی سڑک ہو، یا سیکٹر-62 میٹرواسٹیشن کومیرٹھ ایکسپریس وے سے جوڑنے والی سڑک، ہرجگہ مزدوروں کا احتجاج کافی تیزرہا۔ اس کی وجہ سے نوئیڈا کے مختلف شاہراہوں پربھی جام دیکھنے کو ملا۔ کالندی کنج فلائی اوورکی طرف بھی زبردست جام لگ گیا۔
نوئیڈا میں ٹریفک کی وجہ سے متاثرہوئے ہزاروں لوگ
مجموعی طورپرمظاہرین نے دہلی سے نوئیڈا اورنوئیڈا سے دہلی جانے والی اہم شاہراہوں کوپوری طرح بند کردیا ہے۔ سیکٹر-15 فلائی اوورکے نیچے بڑی تعداد میں مزدورسڑک پربیٹھ گئے، جس سے ٹریفک نظام متاثرہوگیا۔ وہیں، سیکٹر-62 واقع فورٹیزاسپتال کے پاس بھی مختلف کمپنیوں کے ملازم دھرنے پربیٹھ گئے، جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ ٹریفک جام کا اثرمیوروہارسے ڈی این ڈی اوررجنی گندھا چوک تک نظرآیا۔ غازی آباد کے گووند پورم سے نوئیڈا کے داخلی دروازے تک پہنچنے میں لوگوں کوتقریباً دوگھنٹے لگے۔ اسکول کے بچے، دفتری کارکنان اورعام عوام سبھی جام سے زبردست متاثرہوئے۔ کئی لوگوں کو مجبوری میں پیدل ہی سفرطے کرنا پڑا۔
پولیس نے سنبھالی کمان
صورتحال کوسنبھالنے کے لئے ٹریفک پولیس نے متعدد روٹ ڈائیورژن نافذ کئے ہیں۔ سیکٹر-59 میٹرواسٹیشن کے نیچے ٹریفک کا رخ موڑا جا رہا ہے۔ تاہم متبادل راستوں پرشدید دباؤکی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس اورعوام کے درمیان جھگڑے کے مناظربھی منظرعام پرآئے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے پہلے سے کوئی ٹھوس ٹریفک پلان تیارنہیں کیا، جس سے صورتحال مزید بگڑگئی۔ فی الحال، پولیس ٹریفک جام کوختم کرنے اورحالات کومعمول پرلانے کے لئے کام کررہی ہے، لیکن مظاہرین کے منتشرہونے تک راحت کا امکان نظرنہیں آتا۔ پورے علاقے میں تناؤکا ماحول ہے، انتظامیہ کے لئے صورتحال پرقابوپانا ایک اہم چیلنج ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…