قومی

Agniveer Scheme: شہید انشومان کے والدین کی راہل گاندھی سے ملاقات، اگنی ویر اسکیم بند کرنے کا مطالبہ، کرائی یقین دہانی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کواپنے لوک سبھا حلقہ رائے بریلی کا دورہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کانگریس لیڈر کا یہ پہلا پارلیمانی حلقے کا دورہ ہے۔ اس دوران انہوں نے شہید کیپٹن انشومان سنگھ کے والد روی پرتاپ سنگھ اور ان کی ماں منجو سنگھ سے ملاقات کی ہے۔ یہ فیملی کے دیوریا کی رہنے والی ہے۔ شہید انشومان کو گزشتہ دنوں صدر جمہوریہ سے کیرتی چکرسے نوازا جا چکا ہے۔

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد باہرنکلیں شہید کیپٹن انشومان کی ماں منجو سنگھ نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم بند ہونی چاہئے۔ اس پر راہل گاندھی نے انہیں کہا کہ لڑائی لڑتی رہیں گے۔ ابھی حال ہی میں صدر جمہوریہ درپدی مرمو نے پنجاب ریجیمنٹ کی 26ویں بٹالین کے آرمی میڈیکل کور کے کیپٹن انشومان سنگھ کو بعدازمرگ کیرتی چکرسے سرفراز کیا تھا۔ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرانہوں نے ایک بڑی آگ کے حادثہ میں کئی لوگوں کو بچانے کے لئے غیرمعمولی بہادری اورعزم کا مظاہرہ کیا تھا۔

دوسرا سب سے بڑا بہادری اعزازدیئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہوا تھا، جس میں کیپٹن انشومان سنگھ کی اہلیہ جذباتی ہو کراپنے رشتے کے بارے میں بات کررہی تھیں کہ ان کی کس طرح ملاقات ہوئی تھی اوران کا رشتہ کس طرح کا تھا۔ انہوں نے شہید کیپٹن کے الفاظ کویاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی چھاتی پرگولی کھاکرمرنا پسند کریں گے، لیکن ایک عام موت نہیں مریں گے۔

کیپٹن انشومن سیاچن گلیشیئرمیں شہید ہوئے

19 جولائی 2023 کی صبح سیاچن گلیشیئرمیں ہندوستانی فوج کے کئی خیموں میں آگ لگ گئی۔ دیوریا کے رہائشی ریجمنٹل میڈیکل آفیسر کیپٹن انشومان سنگھ اس حادثے میں شہید ہوگئے۔ انشومان سنگھ کی شادی 5 ماہ قبل 10 فروری کوہوئی تھی۔ کیپٹن انشومان صرف 15 دن پہلے سیاچن گئے تھے۔ کیپٹن انشومن کوراشٹرپتی بھون میں بعد ازمرگ کیرتی چکرسے نوازا گیا۔ ان کی بیوی اسمرتی اورماں منجو نے ایوارڈ حاصل کیا۔

 راہل گاندھی نے ہنومان مندر میں کی پوجا

دوسری جانب، راہل گاندھی نے رائے بریلی پہنچنے پر بچھراواں کے چروا ہنومان مندر میں پوجا کی۔ امید ہے کہ راہل گاندھی کارکنان سے بھی ملاقات کریں گے ار عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز راہل گاندھی نے فساد متاثرہ منی پور کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ریاست کا دورہ کرنے اور تشدد کے متاثرین کو تسلی دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا بلاک ہراس وقت میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، جس سے تشدد زدہ ریاست میں صورتحال میں سدھار ہوسکے اور امن وامان بحال ہوسکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

37 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago