قومی

Gang Rape of a Married Woman in Palwal: پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی، پورا معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ملک میں آبروریزی کا معاملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں سے آبروریزی کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ہریانہ کے پلول سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہرکے خلاف شکایت کرنے تھانہ پہنچی تھی، جہاں اس کا سب انسپکٹر کے دوستوں نے آبروریزی کی۔ اس مسئلے سے متعلق متاثرہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے تین دنوں تک اسے ایک گھرمیں اغوا بنالیا تھا اوروہ بار باراس کی آبروریزی کرتے تھے۔

خاتون کو ایک شخص کو بیچ دیا

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، متاثرہ نے بتایا کہ ملزمین نے اسے ایک دوسرے شخص کو بیچ دیا اوراس نے بھی اس کی آبروریزی کی۔ اس معاملے میں حسن پورتھانے کے سب انسپکٹرسمیت 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ متاثرہ نے ایک ملزم کے فون سے پولیس کو فون کیا تھا، جس کے بعد اسے بچایا گیا۔ خاتون کا میڈیکل کراکر اسے گھروالوں کو سونپ دیا گیا ہے اورپولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ

پولیس کے مطابق، خاتون 23 جولائی کو حسن پورپولیس اسٹیشن میں آئی تھی، جہاں اس کی ملاقات ملزم سب انسپکٹرشیو چرن سے ہوئی۔ متاثرہ نے اس سے شکایت درج کرنے کی گزارش کی، لیکن اس نے انکارکردیا۔ الزام ہے کہ شیو چرن نے اس اپنے ساتھی بلّی کے ساتھ ایک کھیت میں جانے پرمجبورکیا، جہاں پہلے سے ہی نرنجن اور بھیم نام کے شخص موجود تھے۔ تینوں نے اس کی آبروریزی کی اورویڈیوبھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:  Nuh Violence: مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند لیگل ٹیم کی گرفتارشدگان کے اہل خانہ سے ملاقات، ہرممکن قانونی امدادفراہم کرنے کی یقین دہانی

خاتون کا الزام ہے کہ ملزمین نے اسے دھمکی دی اورکہا کہ وہ اس کا ویڈیو وائرل کردیں گے۔ وہ اسے شانتی نام کی ایک عورت کے گھرلے گئے، جہاں اسے رات بھررکھا اوراس کی آبروریزی کی۔ بعد میں اسے ایک بجیندرنام کے شخص کو بیچ دیا، جس نے اپنے بہنوئی گجیندرکے ساتھ مل کر سب انسپکٹر شیو چرن کی موجودگی میں اس کی آبروریزی کی۔ پولیس میں شکایت کے بعد معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

26 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago