بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے جمعے کے روز اپنی اہلیہ سربھی اور ساڑھے چار سالہ بیٹی سانویکا کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے جھارکھنڈ کے دیوگھر میں واقع مقدس مقام بابا بیدیاناتھ دھام کا پرساد ’’پیڑا‘‘، وزیراعظم کو پیش کیا۔ منوج تیواری کے مطابق یہ پرساد ان تمام کانوڑیا عقیدت مندوں کی جانب سے پیش کیا گیا جو ننگے پاؤں کانوڑ یاترا کر کے گنگا جل لاتے ہیں تاکہ ساون کے مقدس مہینے میں بھگوان شیو پر جل ابھیشیک کر سکیں۔
منوج تیواری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دنیا کے سب سے مقبول لیڈر، انسانیت اور امن کے مضبوط علم بردار، بھارت کے درویش مزاج وزیراعظم نریندر مودی جی کو آج ہم نے بابا بیدیاناتھ دھام کا پرساد پیڑا، تمام ننگے پاؤں کانوڑ یاترا کرنے والوں کی جانب سے پیش کیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پرساد وصول کرتے ہی وزیراعظم جی نے ’ہر ہر مہادیو‘ کا نعرہ لگایا اور خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے میرے ساتھ دیگر کانوڑیوں کی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر میری اہلیہ سربھی بھی موجود تھیں اور ہم نے اپنی بیٹی سانویکا (عمر ساڑھے چار سال) کی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔‘‘
واضح رہے کہ بی جے پی ایم منوج تیواری نے حال ہی 110 کلومیٹر لمبی طویل کانوڑ یاترا مکمل کی اور جھارکھنڈ کے دیوگھر میں بابا بیدیا ناتھ دھام میں جل ابھیشیک کیا۔ یہ یاترا ہرسال بھگوان شیو کو خوش کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ چوں کہ ساون کا مہینہ، ہندو عقیدے میں بھگوان شیو کا سب سے محبوب مہینہ مانا جاتا ہے۔ لہٰذا مانا جاتا ہے کہ اس مہینے میں بھگوان شیو کی سچی عقیدت سے پوجا کرنے سے تمام پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…