نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ اب یہ پروگرام ملک کی مختلف زبانوں میں وزیر اعظم مودی کی اپنی آواز میں سنایا جا رہا ہے اور یہ سب ممکن ہوا ہے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے۔ یہ پیش رفت بھارت میں زبان کی سرحدوں کو توڑنے اور ملک کے ہر حصے میں وزیر اعظم کا پیغام براہِ راست عوام تک پہنچانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس جدید اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سامعین اب اپنی مادری زبان میں ’من کی بات‘ سن سکتے ہیں، وہ بھی وزیر اعظم کی ہی آواز میں، جس سے پروگرام میں قربت اور جذباتی ربط مزید بڑھ گیا ہے۔
’من کی بات‘ اب اُڑیا، ملیالم، پنجابی، تیلگو، کنڑ، گجراتی، بنگالی، تمل، مراٹھی، آسامی اور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس سے ملک کے کروڑوں شہریوں کو اپنی زبان میں وزیر اعظم کے خیالات سننے کا موقع ملا ہے۔ حکومت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد پیغام رسانی کو زیادہ جامع اور قابلِ فہم بنانا ہے تاکہ ملک کے ہر طبقے اور خطے کے لوگ وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ سے جڑ سکیں۔
’من کی بات‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وزیر اعظم مودی عوام سے براہِ راست مکالمہ کرتے ہیں، قومی موضوعات پر روشنی ڈالتے ہیں، معاشرتی مسائل پر گفتگو کرتے ہیں، اور عوامی سطح پر ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور جدوجہد کی کہانیاں پیش کرتے ہیں۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر ہوتا ہے، جسے ملک کے ساتھ بیرونِ ملک بھارتی نژاد سامعین بھی سنتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے یہ پروگرام اب زیادہ شمولیتی بن گیا ہے ،لسانی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے، عوام کو اپنے وزیر اعظم کی آواز میں ان کی زبان میں پیغام سننے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اکثر تعلیم، صحت، ماحولیات، اختراع، خواتین کی خود مختاری، نوجوانوں اور کسانوں کی کامیابیوں پر مبنی کہانیاں پیش کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ’من کی بات‘ ایک طاقتور سماجی تحریک بن چکا ہے، جو ملک کی تنوع، ہم آہنگی اور تعمیرِ وطن کے جذبے کی علامت بن گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’بزم صحافت‘ کے تحت منعقدہ ’اردو صحافت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کی جانب سے لکھا گیا…
بہار قانون ساز کونسل کی 4 گریجویٹ اور 4 ٹیچر حلقوں سمیت کل 8 نشستوں…
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…