منیش سسودیا ضمانت ملنے کے بعد آج شام تک جیل سے باہر آسکتے ہیں۔
منیش سسودیا کوسپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اوروہ اب جیل سے باہرآجائیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ منیش سسودیا آج شام تک جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کا آرڈر راؤز ایوینیو کورٹ جائے گا۔ راؤزایوینیوکورٹ میں بیل بانڈ (10 لاکھ) جمع کیا جائے گا اورضمانت کی باقی شرائط پوری کی جائیں گی۔ اس کے بعد بیل آرڈر کو تہاڑجیل بھیجا جائے گا۔
یہاں تہاڑجیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ کاغذی کارروائی ہوگی۔ اس کے بعد منیش سسودیا کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔ تہاڑذرائع کے مطابق، منیش سسودیا تہاڑجیل کے گیٹ نمبر3 سے نکل سکتے ہیں۔ وہ تہاڑکی جیل نمبر-1 میں بند ہیں۔ جیل نمبر-1 میں بند قیدی جیل کے گیٹ نمبر-3 سے باہر نکلتے ہیں۔ وہیں، اگرسیکورٹی سے متعلق کوئی معاملہ ہو تو پھر کسی اور گیٹ سے بھی نکل سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔ ہفتے میں دو بار پیراور جمعرات کو تھانے میں حاضری لگانی ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا گزشتہ 17 مہینے سے جیل میں بند تھے۔ آج انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔
سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
منیش سسودیا کی ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 6 سے 8 ماہ کا وقت دیا گیا تھا، لیکن سماعت پوری نہیں ہوئی۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ضمانت کا ضابطہ ہے اور جیل استثنا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بغیر ٹرائل پورا کئے کسی کو جیل میں رکھ کر سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔
ای ڈی اورسی بی آئی کی طرف سے دلیل دی گئی تھی کہ منیش سسودیا کو ضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ جانا چاہئے، لیکن سپریم کوٹ نے اسے خارج کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ضوابط کونظراندازکیا۔ ٹرائل میں تاخیرصحیح نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ ان کے سی ایم دفترجانے پرکوئی روک نہیں ہے۔ منیش سسودیا سکریٹریٹ جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ منیش سسودیا کواپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…