-بھارت ایکسپریس
Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے جمعہ کے روز سی بی آئی کی طرف سے درج معاملے میں ان کی ضمانت عرضی خارج کردی۔ نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف منیش سسودیا دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔
دہلی کی نئی شراب پالیسی کی بدعنوانی کے الزامات میں سی بی آئی نے منیش سسودیا کو لمبی پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان سے تہاڑ جیل میں لمبی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ اس معاملے میں بھی منیش سسودیا نے عدالت میں ضمانت عرضی داخل کی تھی۔
اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے 24 مارچ کو ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ جمعہ کے روزجج نے حکم پڑھتے وقت صرف ایک لفظ بولا ڈسمس (خارج)۔ فیصلے کی وجہ کے لئے عدالت کے تحریری حکم کا انتظار کرنا ہوگا۔ منیش سسودیا نے گرفتاری کے بعد دہلی کے وزیرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ دہلی میں آتشی مارلینا کو وزیرتعلیم بنایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…