قومی

Manipur Violence Video: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے منی پور معاملہ کوشرمناک قراردیا،وزیر اعظم سے مایاوتی نے پوچھے یہ سوال

منی پور میں دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے اور جنسی ہراسانی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں اس واقعہ کو لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ اس دوران بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی اور اس کی حکومت کو شرمندہ کرنے والا ہے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے بی ایس پی سربراہ نے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ایسے وزیر اعلیٰ کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی؟۔

منی پور کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ’’پورا ملک منی پور میں مسلسل تشدد اور کشیدگی سے پریشان ہے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا تازہ واقعہ خاص طور پر بی جے پی اور اس کی حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ کافی عرصے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے، لیکن کیا بی جے پی اب بھی ایسے وزیر اعلیٰ کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی؟’

منی پور واقعہ پر غم و غصہ

ایس پی صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے بھی اس واقعہ کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا۔ جہاں اکھلیش یادو نے اسے تہذیب کی دھجیاں اڑانے سے تعبیر کیا  وہیں جینت چودھری نے اس واقعہ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پانے کے بجائے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تاکہ ان کی ناکامیوں کا سیاست پر اثر نہ پڑے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے اس واقعہ پر مرکزی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے اور بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

ایک ملزم گرفتار

واضح رہے کہ منی پور میں ڈھائی ماہ سے زیادہ عرصے سے تشدد جاری ہے۔ اس تشدد میں دو کمیونٹیز کوکی اور میٹی ملوث ہیں۔ یہ ویڈیو 4 مئی کا بتایا جا رہا ہے۔ جس میں مردوں کا ایک ہجوم دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

42 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago