Manipur Violence: ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ، “میں حال ہی میں منی پور گئی تھی اور اس سلسلے میں ہم نے صدر جمہوریہ کو ایک عبوری رپورٹ پیش کی ہے اور منی پور میں صدر راج نافذ کرنے اور وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ لینے کی اپیل کی ہے۔ ہم نے اپیل کی ہے کہ پی ایم مودی اور ان کی کابینہ کے وزراء منی پور کا دورہ کریں۔ ہم نے تین ایس آئی ٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔”
سواتی مالیوال نے مزید کہا کہ، “میں منی پور گئی تھی اور وہاں کے حالات بہت ہی خراب ہیں۔ اسی سلسلہ میں ہم نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ تین ایس آئی ٹی ٹیم کا قیام کیا جائے جس میں پہلی ایس آئی ٹی ٹیم اس بات کی جانکاری حاصل کریں کہ وہاں یہ تشدد آخر ہوا کیوں ہے۔ کیوں یہ حالات ہو گئے کہ 60 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کافی افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کافی لوگ لا پتہ ہیں۔ اس پورے معاملہ پر حکومت کا کیا رویہ رہا اس پر جانچ ہونی چاہئے۔”
واضح رہے کہ، سواتی مالیوال نے حال ہی میں منی پور کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اے این آئی کو دیے ایک بیان میں یہ باتیں کہی ہیں۔
راجستھان اور مغربی بنگال کے دورہ کے لئے بھی دے چکی ہیں بیان
سواتی مالیوال نے کہا، ’’اگر ان ریاستوں سے ایسے کیس آتے ہیں تو میں راجستھان اور مغربی بنگال کا بھی دورہ کروں گی۔ میں ایک سماجی کارکن کے طور پر منی پور کا دورہ کر رہی ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہاں کے لوگوں کو مدد ملے۔ میں منی پور حکومت کو یقین دلاتی ہوں کہ میں وہاں کوئی مسئلہ پیدا نہیں کروں گی۔
-بھارت ایکسپریس
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…