بھارت ایکسپریس۔
منی پور میں گزشتہ تقریباً دو ماہ سے جاری تشدد سے متعلق اپوزیشن مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہے۔ اسے لے کر جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ بلائی، جس میں منی پور تشدد سے متعلق جارنکاری دی۔ اب اس میٹنگ کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے وزیر اعظم مودی کو منی پور تشدد اور موجودہ حالات کی جانکاری دی۔
وزیرداخلہ نے بلائی تھی کل جماعتی میٹنگ
وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی یہ ملاقات کل جماعتی میٹنگ کے بعد ہوئی ہے، جس میں تمام جماعتوں نے منی پور تشدد سے متعلق حکومت سے سوال پوچھے۔ اس دوران امت شاہ نے سبھی کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے تھے۔ ان کی ہی رہنمائی میں پورا کام ہو رہا ہے۔ اس میٹنگ میں 18 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بیرین سنگھ کے ساتھ ملاقات
وزیرداخلہ امت شاہ نے منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ سے بھی دہلی میں ملاقات کی۔ کافی دیرتک چلی اس ملاقات میں منی پور میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے ٹھیک بعد وزیراعلیٰ بیرین سنگھ نے ٹوئٹر پربتایا کہ وزیرداخہ امت شاہ کی نگرانی میں ریاست اور مرکزی حکومت کی کوششوں کے بعد اب تشدد پر کافی حدتک قابوپالیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ 13 جون کے بعد سے ریاست میں تشدد سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
اپوزیشن اٹھا رہا ہے سوال
تقریباً دو ماہ سے چل رہے اس تشدد سے متعلق کئی دنوں سے اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم مودی کی امریکی اور مصردورہ کی بھی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ایک حصہ جل رہا ہے اوروزیراعظم مودی بیرون ملک سفرپر نکل پڑے ہیں۔ اپوزیشن کے سخت سوالوں کے درمیان حکومت سرگرم موڈ میں نظرآئی اور آخرکار کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی۔ وہیں اب وزیراعظم مودی کو پوری جانکاری دی گئی ہے۔ منی پور میں جاری تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں اب وزیراعظم مودی کو پوری جانکاری دی گئی ہے۔ منی پور میں جاری تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کو موت ہوچکی ہے۔ وہیں ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…