قومی

IAS Dr. Siddharth, an example of simplicity: نئے نوکرشاہوں کیلئے مشعل راہ،سینئر آئی اے ایس افسر، ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے ایک بار پھر لوگوں کا دل جیت لیا

IAS Dr. Siddharth, an example of simplicityانتہائی مشکل ترین  مقابلہ جاتی امتحان یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوجوان جب آئی ایس ایس اور آئی پی ایس آفیسر بنتے ہیں تو ان کی ایک الگ ہی چمک ہوتی ہے۔ کئی بار آپ نے سینئر آئی اے ایس افسران کو دیکھا ہوگا جو پورے جوش و خروش کے ساتھ گھر سے نکلتے ہیں۔ زیادہ تر آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران کا رویہ عام لوگوں کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا ہے۔ ان کی سوچ اور ان کے رہن سہن کے طور طریقوں میں اچانک سے بڑی تبدیلی آجاتی ہے۔ وہ اپنے آپ کو عام لوگوں سے بہت ہی مختلف سمجھنے لگتے ہیں اور بعض دفعہ انہیں کمتر بھی سمجھتے ہیں۔

سبزی خریدتے ہوئے ڈاکٹر ایس سدھارتھ

سادگی کیلئے مشہور ہیں ڈاکٹر سدھارتھ

وہیں دوسری جانب کچھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس ایسے بھی ہیں جو اس بڑے عہدے پر بیٹھنے کے بعد بھی زمین کی حقیقت اور عام عوام کے درد کو بہت ہی قریب سے محسوس کرتے ہیں اور بعض دفعہ ان کا درد بھی بانٹتے ہیں، ایسی ہی افسران میں ایک بڑا نام ریاست بہار کے سینئر آئی اے ایس افسر ڈاکٹر ایس سدھارتھ کا ہے، جن کی سادگی پر اکثر ملک بھر میں بات ہوتی رہتی ہے۔ وہ اپنی طاقت سے زیادہ اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ درجنوں بار سرخیاں بٹور چکے سدھارتھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں  اور اس بار بھی سرخیوں میں بننے کی وجہ ان کی سادگی ہی ہے۔

اپنی طاقت سے زیادہ اپنے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں سدھارتھ

دراصل سینئر آئی اے ایس افسر ڈاکٹر ایس سدھارتھ کو سبزی منڈی میں بغیر کسی سیکورٹی کے انتہائی سادگی اور عام عوام کی طرح سبزی خریدتے ،سبزی فروشوں سے بات اور مول بھاو کرتے دیکھا گیا ہے، اس بیچ انہوں نے سبزی فروشوں سے ان کے کاروباراور مسائل کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کی ہے۔ ظاہر ہے ایک سینئر اور پاورفل افسر ہونے کے ناطے ان کے پاس ہائی پروفائل سیکورٹی اور لال بتی کی گاڑی ہے وہ ان تمام سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے طاقت کا مظاہرہ کرسکتے تھے ۔ انہیں بازار جانے کی ہرگز ضرورت نہیں تھی ۔ سرکاری نوکر ان کیلئےمن پسند سبزی لا سکتا تھا ،لیکن ڈاکٹر سدھارتھ کو یہ سب چیزیں بالکل بھی پسند نہیں ہیں اور جو چیز پسند وہ ہے سادگی ،جس کو عملی طورپر آپ ان کی زندگی میں دیکھ سکتے ہیں ۔

سبزی خریدتے ہوئے ڈاکٹر ایس سدھارتھ

عام لوگوں کی طرح سبزی خریدتے نظرآئے ڈاکٹر سدھارتھ

تازہ واقعے میں ڈاکٹر سدھارتھ کو اپنے کام کے بعد ایک عام آدمی کی طرح سبزی مندی میں سبزی خریدتے دیکھا گیا ہے۔ان کو ایسے دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ بہار کے تمام سرکاری امور کا انچارج یہ شخص ایک عام آدمی کی طرح سڑک پر اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے چکر کاٹ رہا ہے۔ ایس سدھارتھ کا طور طریقہ اور ان کا رہن سہن ،اخلاق وکردارتمام ابھرتے ہوئے نوکرشاہوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ کیونکہ جمہوریت میں طاقت کا مطلب خدمت ہے۔ ایک اعلیٰ افسر کی حیثیت سے ان کی خدمات ان کے کام میں بھی نظر آتی ہیں اور اس کے تئیں ان کی لگن بھی پوری طرح نظر آتی ہے۔ اپنے محکمے سے وابستہ ہر ملازم یا افسر نہ صرف اس کے کام کرنے کے انداز بلکہ ان کے رویے کے لیے بھی خاص طور پر مشکور ہیں۔

سرکاری ملازم کو عام لوگوں کے تئیں ذمہ دار اور حساس ہونا چاہیے:ڈاکٹر سدھارتھ

واضح رہے کہ بہار کیڈر کے 1991 بیچ کے سینئر آئی اے ایس افسر، ڈاکٹر ایس سدھارتھ اس وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پرنسپل سکریٹری ہیں۔ اس کے ساتھ ان کے پاس کابینہ سیکرٹری اور محکمہ خزانہ کی ذمہ داری بھی ہے۔ ان دنوں ڈاکٹرایس سدھارتھ اس لیے سرخیوں میں ہیں کیونکہ وہ بازار میں عام لوگوں کی طرح اپنے گھر کیلئے سبزی خرید رہے ہیں ۔ انہوں نے نہ ہی کوئی سیکورٹی ساتھ میں رکھی ہے اور ناہی لال بتی اور یہی ان کی پہنچان ہے اور یہی ان کی سب سے بڑی خوبی۔ ڈاکٹر سدھارتھ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔ بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے اوران کے مسائل جاننے، انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔آئی اے ایس سدھارتھا کہتے ہیں کہ  “سول سروس کا مطلب صرف قوم کی خدمت کرنا اورانتظامیہ میں مدد کرنا نہیں ہے، یہ ہر سرکاری ملازم کا فرض بھی ہے کہ وہ عام لوگوں کے تئیں ذمہ دار اور حساس ہو۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

4 hours ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

4 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

5 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

5 hours ago