بھارت ایکسپریس۔
Manipur Video: منی پور میں دو ککی خواتین کے ساتھ حیوانیت نے پورے ملک کو شرمسار کردیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دو خواتین کو برہنہ کرکے گھمایا جا رہا ہے۔ اس درندگی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس حادثہ کی چوطرفہ تنقید ہونے لگی۔ لوگ ان حیوانوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس شرمسار کرنے والے حادثہ کے اہم ملزم سمیتت چار کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں دونوں متاثرین میں سے ایک کے شوہر کا درد چھلک پڑا۔ پورے حادثہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے کہا،”میں نے ملک کی حفاظت کی، لیکن اپنی بیوی کی عزت کو نہیں بچا سکا۔“
ککی خواتین ے ساتھ 4 مئی کو ہوئے اس حادثہ کا ویڈیو بدھ کے روز سامنے آیا تھا، جس کے بعد اس کی پورے ملک میں تنقید ہونے لگی۔ خواتین کے ساتھ درندگی کے اس حادثہ پر لوگ ناراض ہوگئے اور حکومت سے فوراً کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
وائرل ویڈیو میں نظرآرہیں دونوں خواتین میں سے ایک کے شوہر ہندوستانی فوج کی آسام ریجمنٹ میں صوبے دار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ متاثرہ کے شوہر نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا، ”میں نے کرگل جنگ میں ملک کے لئے لڑائی لڑی اور ہندوستانی فوج کے حصے کے طور پر سری لنکا میں بھی تعینات رہا تھا۔ میں نے ملک کی حفاظت کی، لیکن میں مایوس ہوں کہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنے گھر، اپنی بیوی اور ساتھی گاؤں والوں کی حفاظت نہیں کرسکا… میں اداس اورغمگین ہوں۔‘‘
متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ چار مئی کی صبح ایک بھیڑنے علاقے کے کئی گھروں کو نذرآتش کردیا، تو خواتین کو برہنہ کردیا اور انہیں لوگوں کے سامنے گاؤں کی پگڈنڈیوں پرچلنے کے لئے مجبور کیا۔
سابق فوجی نے کہا، ’’پولیس موجود تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔ میں چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کوسخت سزا ملے، جنہوں نے گھرجلائے اور خواتین کی تذلیل کی۔‘‘ واضح رہے کہ اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے ایک دن بعد جمعرات کو چارلوگوں کوگرفتارکیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…